کیرل میں حاملہ ہتھنی کی موت  کے معاملے میں پولیس کو ملی بڑی کامیابی، 1ملزم گرفتار

ترووننت پورم:کیرل میں حاملہ ہتھنی کی موت کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے جس میں انہوں نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ محکمہ جنگلات نے گورووار کو بتایا تھا کہ ہتھنی کی موت کا واقعہ کے متعلقہ تین مشکوک اشخاص کے خلاف جانچ کی جا رہی ہے اور دو دوسرے مشکوک کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ایسا کہا جا رہا ہے کہ 15 سالہ ہتھنی نے پٹاخوں سے بھرا انناس کھا لیا جو اس کے منہ میں پھٹ گیا ۔ جس سے ایک ہفتے کے بعد ندی میں اس کی موت ہوگئی ۔

جانچ ٹیم کی نگاہیں تین مشکوک پر:وزیر اعلیٰ
کیرل کے وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے گورووار کو کہا تھا کہ جانچ ٹیموں کی نظر یں تین مشکوکوں پر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی تفیش کر رہی کیرل پولیس اور محکمہ جنگلا ت کی طرف سے صوبے کی چھوی کو خراب کرنے والے تین مشکوکوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے اور دو دوسرے مشکوکوں کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔ صوبہ کے گورنر عارف محمد خان نے ٹویٹر پر حادثے کو لے کر احتجاج کیا تھا اور کہا کہ کیرل اور بہار سے ہزاروں پٹیشنیں دائر کی جا چکی ہیں اور دل دہلادینے والے اس حادثے سے پیدا ہونے والے احتجاج کو سمجھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر لوگ کر رہے ہیں غصے کا اظہار

سوشل میڈیا پر حادثے کو لے کر لوگ غصہ ظاہر کر رہے ہیں اور ملزمین کو سخت سزا دینے کی مانگ کر رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے صوبائی حکومت پر تشویش ظاہر کی جس کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ پٹاخے کھلا کر ہتیا کرنا بھارت کی تہذیب میں نہیں ہے جسے لے کر حکومت ملزمین پر سخت کارروائی کرنے پر بضد ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading