تھانے میونسپل لوک شاہی دن 7 اپریل کو ہوگا
شہری 21 مارچ تک اپنی درخواستیں جمع کرائیں
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے میونسپل کارپوریشن میں اگلا لوک شاہی دن 7 اپریل 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستوں اور بیانات کی دو کاپیاں 21 مارچ 2025 تک میونسپل کارپوریشن بھون، اربن ایمینیٹیز سنٹر میں جمع کرائیں۔ درخواست جمع کراتے وقت فارم-1(B) بھی منسلک کرنا ضروری ہوگا، جو شہری سہولیات مرکز میں دستیاب ہے۔
مہاراشٹر حکومت کے 26 ستمبر 2012 کے سرکلر کے مطابق، دسمبر 2012 سے لوک شاہی دن پر براہ راست نمائندگی قبول نہیں کی جاتی۔ تمام درخواستوں کی دو کاپیاں لوک شاہی دن سے 15 دن پہلے میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں جمع کرانا لازمی ہے۔
ہیڈکوارٹر میں صرف ان شہریوں کی درخواستیں قبول کی جائیں گی جنہوں نے ضلع لوک شاہی دن کے دوران اپنی شکایت درج کرائی ہو۔ جن کی درخواستوں پر ایک ماہ سے کوئی کارروائی نہ ہوئی ہو۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنی درخواست میں ضلع لوک شاہی دن پر موصول ہونے والے ٹوکن نمبر کا ذکر کریں۔
درخواست دہندگان کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایک درخواست میں صرف ایک ہی شکایت درج کریں، متعدد شکایات والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ مزید برآں، درج ذیل معاملات پر دی گئی درخواستیں بھی قابل قبول نہیں ہوں گی۔
عدالتی یا لوک آیکت میں زیر التوا مقدمات، حق معلومات قانون (RTI) کے دائرہ کار میں آنے والے امور، کسی سیاسی جماعت یا کارپوریٹر تنظیم کے لیٹر ہیڈ پر درج شکایات، جب تک کہ وہ ذاتی نوعیت کی نہ ہوں۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں اپنی درخواستیں جمع کرائیں تاکہ ان کی شکایات پر مناسب کارروائی ہو سکے۔