تھانہ میں مسلم کار ڈرائیور کی پیٹائی‘ جئے شری رام کا نعرہ لگانے کا استفسار

تھانہ میں مسلم کار ڈرائیور کی پیٹائی‘ جئے شری رام کا نعرہ لگانے کا استفسار

فاضل نے پولیس سے کہاکہ جب وہ واپس ہورہا تھا‘ اس کی چار سے پانچ لوگوں کے ساتھ بحث ہوئی‘ جو نشہ کی حالت میں تھے‘ اور انہوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔

تھانہ۔ مبینہ طور پر مسلم کا ر ڈائیور کے ساتھ مارپیٹ اور بعدازاں ”جئے شرام رام“ کا نعرہ لگانے کا استفسار کرنے کے ایک معاملے میں پولیس نے یہاں مہارشٹرا میں تین لوگوں کو حراست میں لے لیاہے۔

ائی ہی سی کی دفعہ295(مذہبی جذبات مجروح کرنا)اور 392(ڈکیتی)کے تحت ایک مقدمہ ممبئی پولیس نے درج کیا ہے جس کی جانکاری ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایس ایس بورسی نے دی ہے۔

مذکورہ افیسر نے کہاکہ شکایت کردہ کے مطابق فیضل جو ان لائن کمپنی کی کیاب کا ڈراءؤر ہے نے ہفتہ کے روز ضلع کے دیوا ٹاؤن میں کچھ مسافرین کو دیکھا۔ فاضل نے پولیس سے کہاکہ جب وہ واپس ہورہا تھا‘ اس کی چار سے پانچ لوگوں کے ساتھ بحث ہوئی‘ جو نشہ کی حالت میں تھے‘ اور انہوں نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔

جب ملزمین کو اندازہ ہوا کہ وہ ایک مسلم ہے تو انہوں نے ’’جئے شری رام“ کانعرہ لگانے کے لئے اس پر زوردیا۔ تین لوگوں ی بات تک معاملہ میں گرفتاری عمل میں ائی ہے اور ایک دیگر افیسر نے بتایا کے ماباقی ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے‘ مگر انہوں نے گرفتار کئے گئے لوگوں کے نام نہیں بتائے۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

Leave a comment