تمل ناڈو میں آر ایس ایس رکن کے گھر پر پیٹرول بم سے حملہ

مدورائی (تامل ناڈو): تمل ناڈو کے مدورائی ضلع میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک رکن کے گھر پر تین پٹرول بم پھینکے گئے۔

یہ واقعہ ہفتہ کی شام تقریباً 7:38 بجے مدورائی کے میل انوپناڈی ہاؤسنگ بورڈ علاقے میں پیش آیا۔یہ واقعہ ایم ایس کرشنن کی رہائش گاہ پر پیش آیا جو وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار گھر کے قریب آئے اور پٹرول بم پھینک کر بھاگ جاتے ہیں۔ پولیس فی الحال واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

شانموگم مدورائی ساؤتھ کے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا، "آر ایس ایس کے رکن کے گھر پر تین پٹرول بم پھینکے گئے اور ہم اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کسی چیز کو نقصان پہنچا ہے۔” اس سلسلے میں آر ایس ایس کے رکن کرشنن اور بی جے پی مدورائی کے ضلع صدر سوسیندرن نے کیراتھورائی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔شکایت ملنے کے بعد پولیس نے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading