اس اقدام پر سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ حکومت کی طرف سے اس کو زور و شور سے عمل کیا جا رہا ہے لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عام انتخابات سے ایک سال قبل ملک کو درپیش شدید اقتصادی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ایک بے کار کی کوشش ہے۔ملکوں کی طرف سے اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔سنہ 2020 میں نیدرلینڈز نے نام ہالینڈ استعمال کرنا بند کر دیا تھا۔

اس سے قبل میسیڈونیا نے اپنا نام بدل کر شمالی میسیڈونیا رکھ لیا تھا جس کی وجہ یونان سے سیاسی تنازع تھا اور سوازی لینڈ نے سنہ 2018 میں اپنا نام ای سواتینی رکھ لیا تھا۔اگر مزید ماضی میں چلے جائیں تو ایران کے لیے فارس کا لفظ استعمال ہوتا تھا، سیام اب تھائی لینڈ اور روڈہیشیا اب زمبابوے ہو گیا ہے۔