بی جے پی کے سوائے ریاست میں کوئی حکومت سازی نہیں کرسکتا:راو صاحب دانوے – اورنگ آباد میں

اورنگ آباد میں ظہیر علی اورڈاکٹرارتکاز افضل کی تصانیف کااجرائ

اورنگ آباد:16نومبر۔(ورق تازہ نیوز)کریسینٹ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اورنگ آباد کے زیر اہتمام مصنف ظہیرعلی کی انگریزی کتاب Romancing with Revolution: life and Works of Faiz Ahmad Faiz کا اجراءبدست پروفیسر اے ستار بصرہ(ممبئی) اورمصنف ڈاکٹرارتکاز افضل کی اردو تصنیف”حسب ِ مقدور“(تنقیدی مضامین) کا اجراءبدست محمداحمدخان (صدرخیر الالسلام ایجوکیشن سوسائٹی ممبئی) عمل میں آرہا ہے ۔23نومبر صبح ساڑھے دس بجے مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سنٹر مجنوں ہلز اورنگ آباد میں منعقدہ تقریب رسم اجرااءکی صدارت شکیل محمدبرزک ‘سابق پرنسپل مہاراشٹرکالج ‘ ممبئی کررہے ہیںں ۔جبکہ مہمان خصوصی ایڈوکیٹ یسین مومن(بھیونڈی) ہوںگے ۔ ارتکاز افضل ‘انتخاب حمید ‘فہیم احمد صدیقی اور بیگ اختر مرزا اپنے تاثرات اور خان شمیم خاں منظوم خراج تحسین پیش کریں گے ۔ نظامت معروف شاعر یوسف دیوان ممبئی کریںگے ۔ داعی خان شمیم خان نے اردو دوستوں سے تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

ناندیڑ؛فصل بیمہ کیلئے تین لاکھ کسانوں کی بیمہ کمپنی کو درخواست

ناندیڑ؛16نومبر۔(ورق تازہ نیوز)اکتوبر ماہ میںہوئی غیر موسمی طوفانی بارش سے فصلوںکا نقصان ہوئے کسانوں نے بیمہ کی رقم حاصل کرنے کیلئے متعلقہ کمپنی کے پاس درخواست دی ہے ۔ناندیڑضلع کے تین لاکھ 1ہزار651کسانوں نے درخواستیں دی ہیں۔سب سے زیادہ درخواستیں قندہار تعلقہ کے مین 48ہزار کسانوں نے دی ہے ۔ واپسی کی بارش سے ناندیڑضلع میںاکتوبر ماہ میں طوفانی بارش ہوئی اورسویابین ‘ کپاس اوردیگراہم فصلیں برباد ہوگئی ۔عین دیوالی کے موقع پر کسانوں کو نقصان اٹھانا پڑا ۔ناندیڑضلع کے ہزاروںہیکٹر کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں دریں اثناءحکومت کے محکمہ زراعت اور محصول وانتظامیہ نے مشترکہ پنچنامے کئے اور اپنی رپورٹ حکومت کو روانہ کردی لیکن ابھی تک کسانوں کوکوئی مالی امداد نہیں ملی ۔کسانوں نے حکومت کی فصل بیمہ اسکیم کے تحت ناندیڑضلع کے 12لاکھ 5ہزار35 کسانوں نے بیمہ بھرا ہے ۔جس میں تین لاکھ 1651 کسانوںنے فصل بیمہ نقصان کیلئے درخوراست دی ہے ۔ جس میں سب سے زیادہ سویابین فصل کے لئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ناندیڑتعلقہ میں 9ہزار 250 کسانوں نے نقصان بابجائی کیلئے درخواست دی ہے ۔ اسکے علاوہ اردھاپور میں 13ہزار 500 ‘ مدکھیڑ16ہزار 85‘ قندہار 48ہزار ‘لوہا 45ہزار 500]دیگلور 28ہزار950 ‘ مکھڑ12ہزار136‘ نائیگاوں 15 ہزار50‘ دھرم آباد 11ہزار132‘بلولی 15ہزار ‘کنوٹ 7ہزار 205‘ حدگاوں37ہزار 800 ‘ ماہور 10ہزار300‘ بھوکر17ہزار ‘حمایت نگر 6ہزار 200 ‘عمری تعلقہ سے 8ہزار543‘ کسانوں نے نقصان بھرپائی کیلئے درخواست دی ہے۔

ناندیڑضلع پریشد صدرکیلئے 19نومبر کوقرعہ اندازی

ناندیڑ:16نومبر۔(ورق تازہ نیوز)ریاست کے ضلع پریشدوںکے صدورعہدوں کے ریزرویشن کیلئے 19 نومبر کو قرعہ اندازی ممبئی کے منترالیہ میں منعقد کی گئی ہے ۔اس کے مدنظرناندیڑضلع پریشد کی صدارت کاقرعہ کس زمرے میں آئے گا اس پر سبھی کی نگاہیں مرکوز ہے ۔منی منترالیہ کی حیثیت سے رکھنے والے ناندیڑضلع پریشد پر کانگریس ۔ راشٹروادی کانگریس کا قبضہ ہے ۔ ضلع پریشد میں فی الحال کانگریس کے 28ارکان اور این سی پی کے 10ارکان اورایک آزاد رکن ہے ۔دوسری جانب بی جے پی کے پاس 13 اورر شیوسینا کے پاس 10ارکان ہے ۔لوک سبھا انتخابات میں ضلع میں بی جے پی کی طاقت بڑھی ہے لیکن حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے چارسیٹوں پر شاندار کامیابی حاصل کی اوراپنے دبدبہ کو برقرار رکھا ہے ۔ اس سے قبل عہدہ اوپن زمرہ کےلئے محفوظ تھا تب دلیپ پاٹل بٹ موگریکر نے صدارت کی ذمہ داری سنبھالی تھی اسکے بعد ڈھائی سال کیلئے یہ عہدہ پسماندہ ذات خاتون کیلئے محفوظ ہونے پرکانگریس کے گنڈیلے نے یہ ذمہ داری قبول کی اور اب ضلع پریشدصدر کاعہدہ اوپن زمرہ کیلئے محفوظ ہے اسلئے شانتائی بائی جولگاونکر نے یہ ذمہ داری بخوبی نبھائی ۔ انکی معیاد 21ستمبر کو اختتام پذیر ہوئی ۔لیکن اسمبلی انتخابات کے مدنظر تمام ضلع پریشدوں کے صدور کی معیادمیںچار ماہ کی توسیع کردی گئی تھی ۔اسلئے اب 19نومبر کوممبئی میں آئندہ پانچ سال تک صدارت کاعہدہ کس کیلئے محفوظ رہے گا اس کے لئے قرعہ اندازی ہورہی ہے ۔ ناندیڑ:کارپوریشن کے صفائی انسپکٹر نے دیڑھ لاکھ روپے صاف کرلئے ناندیڑ:16نومبر۔(ورق تازہ نیوز)میونسپل کارپوریشن کے وزیر آباد علاقہ کے صفائی انسپکٹر نے اپنے پاس موجود ایک لاکھ 46ہزار820 روپیوں پر ہاتھ صاف کرلیا ہے ۔ وزیر آباد زونل دفتر نمبر 4 کے اسسٹنٹ کمشنر پرکاش تکارام گچے نے شکایت درج کروائی کہ یکم اپریل 2018تا31 مارچ 2019 کے درمیان ا س علاقہ کے صفائی انسپکٹر وسیم حسین تڑوی کے پاس مختلف تاجروں نے لائسنس کے حصول اور لائسنس کی تجدید کاری کرنے کیلئے ایک لاکھ 46ہزار820 روپے جمع کروائے تھے لیکن وسیم تڑوی نے غبن کیا۔اس معاملے میں وزیر آباد پولس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 409کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ پی آئی سندیپ شیولے کی رہنمائی میں پی ایس آئی پنہاڑکرمزید تحقیقات کررہے ہیں۔

بی جے پی کے سوائے ریاست میں کوئی حکومت سازی نہیں کرسکتا:راو صاحب دانوے

ناندیڑ:16نومبر۔(ورق تازہ نیوز)بی جے پی کے سوائے ریاست میں کوئی بھی حکومت سازی نہیں کرسکتا ہے اس طرح کادعویٰ بی جے پی لیڈر و مملکتی مرکزی وزیرراو صاحب دانوے نے کیا ۔وہ ناندیڑمیں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔عوام نے مہایوتی کو اعتماداسلئے حلیف جماعتوںکو عوام کے اعتماد کی قدر کرنی چاہئے اس طرح کامشورہ دانوے نے دیا۔شیوسینا ۔کانگریس ۔راشٹر وادی کانگریس مختلف نظریات والی جماعتیں ہیںا سلئے انکا متحد ہوکر حکومت سازی کرنا ممکن نظر نہیں آتا ۔

Leave a comment