مہاراشٹر: بی جے پی میں آنے والے کی ’واشنگ مشین‘ سے دھلائی ہوتی ہے : راؤ صاحب دانوے

جالنہ: مودی حکومت کے وزیر راو صاحب دانوے پاٹل نے ایک متنازعہ بیان دے کر اپنی ہی پارٹی کو غیر آرام دہ صورت حال میں ڈال دیا ہے۔ صارفین امور کے وزیر مملکت پاٹل نے مہاراشٹر کے جالنہ میں کہا کہ بی جے پی کے پاس ایک واشنگ مشین ہے اور وہ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے سے پہلے اسے اس مشین سے دھو دیتی ہے۔مہاراشٹر بی جے پی کے سابق صدر دانوے نے یہیں پر بس نہیں کیا اور مزید کہا کہ ’’ہمارے پاس گجرات کا نِرما واشنگ پاؤڈر بھی ہے۔ اس سے بھی نیتاؤں کی دھلائی کی جاتی ہے۔‘‘قابل ذکر ہے کہ بی جے پی پر اکثر یہ الزام عائد ہوتے ہیں کہ کوئی کتنا بھی بدعنوان یا داغی رہنما کیوں نہ ہو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے ساتھ ہی وہ نہایت ہی ایماندار اور صاف شبیہ والا بن جاتا ہے۔‘‘

 

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ راؤ صاحب دانوے پاٹل نے کوئی متنازعہ بیان دیا ہے۔ رواں سال لوک سبھا انتخابات کے دوران مہاراشٹر کے جالنا میں دال خرید سے متعلق سوال پر بھی انہوں نے قابل اعتراض بیان دیا تھا۔ پاٹل نے کہا تھا، ’’حکومت دال تو خرید رہی ہے، تم اخبار زیادہ پڑھتے ہو۔ تم لوگ ارہر، کپاس اور دلہن کا رونا اب بند کرو۔‘‘ اسی اثنا میں پاٹل نے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا تھا۔

 

قبل ازیں، صوبہ میں کسانوں کی خود کشی کے حوالہ سے بھی دانوے قابل اعتراض بیان دے چکے ہیں، جس پر شیو سینا کی طرف سے ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا۔ معلوم ہو کہ پاٹل پہلے مہاراشٹر بی جے پی کے صدر تھے جنہیں بعد میں مرکزی وزیر بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے عہدہ صدارت سے استعفی دے دیا تھا۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading