بیٹے کو واپس زندہ دیکھنے کی امید میں والد نے قبر پر 38 دن گزارے

نیلور۔28جنوری ۔آندھراپردیش میں ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک والد کے ذریعہ اپنے متوفی بیٹے کو واپس پانے کی امید میں اس کی قبر پر ایک ماہ سے زیادہ وقت تک پہرا دیا گیا۔وہیں بیٹے کو واپس زندہ کرنے کی امید میں لاکھوں روپیے بھی اس کے لئے خرچ کر دیا۔معاملہ آندھراپردیش کے نیلور کا ہے۔ جہاں اپنے متوفی بیٹے کو واپس پانے کی امید میں ایک والد نے قبر پر 38 دنوں تک پہرا دیا۔ والد نے ایسا ایک تانترک کے کہنے پر کیا۔ ٹائمس آف انڈیا میں شائع خبر کے مطابق تانترک کے کہنے کے بعد پٹلورو گاوں کے 56 سالہ تھپکللہ رامو ایک قبرستان میں اس امید سے رکے تھے کہ ان کا بیٹا واپس زندہ ہو جائےگا۔ رپورٹس کے مطابق رامو نے بدلے میں انہیں 7 لاکھ روپیے بھی دئے۔وہیں اس معاملہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور رامو کی کاونسلنگ کی۔ جس کے بعد رامو گھر لوٹ آیا، لیکن پھر بھی انہیں یقین تھا کہ ان کا بیٹا واپس زندہ ہو جائےگا۔دراصل، رامو کے بیٹے سری نواسلو (26) کی سوائن فلو سے تروپتی کے ایک اسپتال میں موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ تانترک نے رامو کو قبرستان میں 41 دنوں تک رہنے کے لئے کہا تھا۔ حالاںکہ، پولیس نے تانترک کے خلاف معاملہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے کیوں کہ رامو کے ذریعہ فی الحال کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading