بنگلورو ۔28جنوری ۔مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے نے کہا کہ جو مرد ہندو خواتین کو چھوتے ہیں ان کے ہاتھ بچنے نہیں چاہئیں۔ کرناٹک سے رکن پارلیمنٹ ہیگڑے کوڈاگو ضلع میں اتوار کے روز ہوئے ایک پروگرام میں یہ بول رہے تھے۔ بتا دیں کہ ہیگڑے متعدد مرتبہ اپنے بیانات کے سبب تنازعہ میں رہ چکے ہیں۔ہیگڑے نے کہا، ’’ ہمارے سوچنے کے طریقے میں بنیادی تبدیلی ہونی چاہئے۔ ہمیں اس پر قریبی نظر رکھنی چاہئے کہ ہمارے آس پاس کیا ہو رہا ہے۔ بغیر ذات یا مذہب کا لحاظ کئے، اگر کوئی ہاتھ ایک ہندو لڑکی کو چھوتا ہے تو وہ بچنا نہیں چاہئے‘‘