بھیونڈی میں ہوری موسلادھار بارش سے  شہر کے کئی نشیبی علاقے زیر آب  سیلابی صورتحال سے پانی گھروں میں داخل ہونے سے ہزاروں افراد م تاثر کمشنر کا سیلاب زدہ علاقوں کا ہنگامی دورہ

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی شہر میں جاری تیز موسلادھار برسات سے شہر کے کئی نشیبی علاقے پوری طرح زیر آب ہوگئے ۔ جس ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ سنیچر کی صبح سے ہونے والی مسلسل تیز بارش کے سبب سنیچر کی شب سے ہی شہر کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے.نالوں اور گٹروں کی صاف صفائی میں کارپوریشن انتظامیہ کی لاپرواہی سے بارش کا پانی گٹروں اور نالوں سے ابل کر سڑکوں پر سے بہہ رہا ہے ۔جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ اس لیے شہریوں نے کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف شدید ناراضگی جتائی ہے۔ وہی بھیونڈی کارپوریشن کمشنر نے متاثرہ علاقوں شیواجی چوک مہاڈا کالونی کا دورہ کیا ۔مُسلسل ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے اتوار کی صبح شہر کے عید گاہ جھونپڑی. بندر محلہ. ٹنڈیل محلہ. تین بتی یعقوب روڈ. بنگال پورہ. منڈئی. شیواجی چوک. کامواری ندی سے سٹے ہوئے مہاڈا کالونی سمیت ندی ناکہ پل کے قریب شیلار کے راستے پر پانی بھر جانے سے شہری زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے. ان علاقوں میں تین سے چار اور کہیں کہیں پانچ فٹ تک پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا ہے جس سے ان علاقوں میں آمدورفت اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔مسلسل ہورہی بارش سے کامواری ندی میں طغیانی کی وجہ سے اس سے متصل تمام آبادی کے علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا ہے ۔جس سے شہریوں کا زبردست مالی نقصان ہوا ہے۔ کھاڑی کے پانی کی سطح بڑھ جائے سے شہر کے بندر محلے میں واقع کھاڑی کے پل کے اوپر سے کھاڑی کا پانی بہہ رہا ہے۔ جس کے سبب کھاڑی پار ،کاٹئی سمیت درجنوں گاوں کا مکمل رابط بھیونڈی شہر سے منقطع ہو کر رہ گیا ہے۔ بندر محلے میں واقع بھیونڈی کے میئر جاوید دلوی کی رہائشی عمارت کے نچلے منزلے میں بھی کھاڑی کا پانی گھس گیا ہے ۔عیدگاہ جھونپڑی کے سینکڑوں گھروں میں پانچ سے آٹھ فٹ تک پانی داخل ہو جانے سے وہاں کے ہزاروں مکین بارہ گھنٹوں سے بھی زائد مدت سے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔اس علاقے کے راستوں اور سڑکوں پر چار سے پانچ فٹ پانی بھر جانے سے عیدگاہ جھونپڑی کے مکین اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے پانی میں پھنسے ہوئے افراد کی کوئی مدد اور تعاون نہ کیے جانے کی وجہ سے وارڈ نبمر 6 کے کارپوریٹر پرویز سراج مومن نے اپنی جانب سے پانچ دیگ ویج پلاءو بنواکر پلاو، دودھ اور بسکٹ عیدگاہ کے نشیبی علاقوں میں پانی میں پھنسے ہوئے سینکڑوں افراد کو خدمت خلق کے نام پر تقسیم کروایا۔ وہیں بھوئیواڑہ پولیس اسٹیشن کے سینیٹر پولیس انسپکٹر کلیان راو کرپے نے اپنی ٹیم کے ساتھ انیس ہوٹل ٹنڈیل محلہ میں صبح دس بجے سے دوپہر تک موجود رہ کر اپنی نگرانی میں عیدگاہ کے علاقے میں پانی میں پھنسے ہوئے خواتین اور بچوں کو کشتی کے زریعے محفوظ مقامات پر پہنچانے میں اپنا تعاون دیا ۔ جبکہ مہاڈا کالونی ، ندی ناکہ میں پانی بھر جانے سے متاثر ہوئے لوگوں کے لئے طاہرہ میرج ہال میں جمعیت المنصور کے صدر عارف منصوری کی جانب سے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا جہاں سی کڑوں افراد کو کھانہ کھلایا گیا ۔ دریں اثناء اے سی پی گاویت نے بھی بندر محلہ ٹنڈیل محلہ وغیرہ علاقوں میں بذات خود موجود رہ کر پولیس افسران اور اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کی۔ شہر کی سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹورینٹ پاور نے احتیاط کے طور پر بجلی کی سپلائی منقطع کر دی ہے تاکہ کرنٹ کے پانی میں اترنے سے کوئی جانی نقصان نہ ہو ۔بجلی نہ ہونے سے شہر کے بیشتر پاور لوم کارخانے بند ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading