نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کا آج چھٹا دن ہے ۔ پارلیمنٹ میں آج صدر جمہوریہ کے خطاب پر لائے گئے شکریہ پرستاؤ پر آگے کی چرچا ہو رہی ہے ۔ جس میں بولتے ہوئے ایم آئی ایم کے چیف اسد الدین اویسی نے مرکز کی مودی حکومت پر زور دارحملہ بولتے ہوئے کہا کہ مرکز کی غلطیوں کی وجہ سے آج کشمیر برے حالات سے گزر رہا ہے ۔
اویسی نے اس کے علاوہ بھارت رتن دئیے جانے کو لے کر بھی سرکار پر نشانہ لگایا اور کہا کہ براہمنوں اور سورنوں کا کلب بن گیا ہے ۔
وہیں تین طلاق کو لے کر بھی وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کو طلاق شدہ مسلم خواتین ہمدردی ہے لیکن مسلم بچوں کی فکر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی سکالر شپ کافی وقت سے زیر التواء ہے ، اس پر کوئی کیوں دھیان نہیں دیتا ۔
#AIMIM #AsaduddinOwaisi #ModiGovernment #Kashmir #TripleTalaq #MuslimWomens Aimim- All India Majlis-E-Ittehadul Muslimeen Asaduddin Owaisi Akbaruddin Owaisi The Great Leader