بھیونڈی میں خاتون کو قتل کر جلی ہوئی نعش ملنے سے سنسنی

بھیونڈی ( شارف انصاری):- بھیونڈی تعلقہ کے كونگاوں پولیس اسٹیشن کی حد میں پمپلنیر گاؤں میں واقع کھیتی کی زمین میں ایک 30 سالہ نامعلوم خاتون کو قتل کر ثبوت تباہ کرنے کے مقصد سے جلی حالت میں پھینکی گئی لاش گزشتہ کل شام پولیس نے برآمد کیا ہے جس سے علاقے میں زبردست خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔ مذکورہ واردات میں كونگاوں پولیس اسٹیشن نے قتل کا معاملہ درج کر اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

ملی معلومات کے مطابق پپلنیر واقع سبھاش وٹھٹھل مهاترے کے کھیت میں مذکورہ لاش دکھائی دینے کے بعد مقامی پولیس پاٹل اشوک اوماکانت جادھو نے اس واقعہ کی معلومات كونگاوں پولیس کو دی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی پولیس ڈپٹی کمشنر انکت گوئل، اے سی پی (مغرب) نتين كوساڈيكر، سینئر پولیس انسپکٹر رمیش کاٹیکر، پولیس انسپکٹر (جرم) وجئے كمار دیشمکھ وغیرہ پولیس ٹیم کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ گئے اور لاش کا پنچ نامہ کیا اور پوسٹ مارٹم کے لئے لاش کو انجہانی اندرا گاندھی تحصیل ہسپتال میں بھیج دیا ہے ۔ بنیادی ڈاکٹر رپورٹ کے مطابق مقتولہ خاتون کو دھاردار ہتھیاروں اور آگ میں جلا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق جے جے ہسپتال کی آخری ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق ہی قتل کا معاملہ واضح ہوگا ۔ مقتولہ خاتون کی لاش مکمل طور پر جل گئی ہے اس لئے شناخت کے لئے لاش کو مردہ گھر میں رکھا گیا ہے۔ اس نامعلوم مقتولہ خاتون کے بابت کسی کو کوئی بھی معلومات ہو تو كونگاوں پولیس اسٹیشن کے فون نمبر (02522 – 281281) پر رابطہ کرنے کی اپیل پولیس انسپکٹر وجئے كمار دیشمکھ نے کی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading