دفترضلع کلکٹر میں ہر سال کی طرح امسال بھی رسمی طور پر یوم اقیتی حقوق منایا گیا.جس میں ضلع کلکٹر جی شریکانت نے کہا کہ اقلیتی طبقات کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے دلت سماج فلاحی اسکیمات کی طرح پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے اور کہا کہ اقلیتی فلاح و بہبودی کے کاموں کا جائزہ ہر تین ماہ کو لینے کے لئے ضلع پلاننگ کمیٹی کو کہا جائیگا. آج منعقدہ یوم اقلیتی حقوق کے اجلاس میں محض چند افراد و انتظامیہ کے کسی کو دعوت نامہ نہیں دئے جانے سے لاتور ضلع کے اقلیتی قائدین و سماجی کارکنان نے شرکت نہیں کی. بتایا جارہا ہے کہ لاتور ضلع انتظامیہ آج محض رسمی طور پر یوم اقلیت منایا گیا.انتظامیہ کے اس رویے سے لاتور ضلع کے اقلیتوں میں کافی ناراضی پائی جارہی ہے.
لاتور:اقلیتوں کے مسائل انتظامیہ سنجیدگی سے حل کرے
اوسہ شہر کو کثیر اقلیتی شہر کا درجہ دلانے کی سفارش کا لاتور ضلع ایم پی جے کا مطالبہ
لاتور(محمدمسلم کبیر) مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتی مسائل کے مدنظرفلاح و بہبودی کی خاطر وزیر اعظم 15 نکاتی پروگرام جاری کیا ہے جس پر ریاستی حکومت بھی عمل آوری کی کوشش کررہی ہے تاہم مقامی و ضلعی انتظامیہ اقلیتوں کے لئے معلنہ 15 نکاتی پروگرامس پر جس شدت سے عمل پیرا ہونا چاہيئے وہ کرنے سے قاصر ہے.اس بات کا احساس دلاتے ہوئے لاتور ضلع موؤمنٹ فار پیس اینڈ جسٹس فار ویلفئیر مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری خان رضاء اللہ خان نے آج یوم اقلیت کے موقع پر ضلع کلکٹر سے ملاقات کرکے ایک یادداشت پیش کرکے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے 15 نکاتی پروگرام کے تحت جاری اور عمل آوری سے دور مختلف اسکیمات کا جائزہ لیا جائے اور ان اسکیمات کےلئے مختص فنڈس کے اخراجات 31/ مئی 2018 تک کا جائزہ لے کر اس پر عمل آوری کی جائے.ایم ایس ڈی پی اسکیم کے تحت دو سال قبل منظور شدہ فنڈ سے لاتور شہر میں اقلیتی طلباء کے لئے اقامت خانہ اور تعلیمی کیمپس کے علاوہ اودگیر شہر میں بھی اقلیتی طلباء کے لئے اقامت خانہ و طالبات کے لئے اسکول عمارت و آئی ٹی آئی کا قیام و تعمیر فی الفور کی جائے.لاتور شہر میں اقلیتی طالبات کے لئے ہاسٹل کے تین سال سے جاری تعمیری کام کو بعجلت مکمل کیا جائے.اوسہ شہر جہاں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 40 فیصدی سے زائد اقلیتی طبقات کی آبادی ہے اس شہر کو کثیر اقلیتی شہر کا درجہ دینے کے لئے انتظامیہ مرکزی حکومت کو سفارش ارسال کرے.لاتور ضلع کے کثیر اقلیتی دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کےلئے انتظامیہ عمل آوری کرے.کثیر اقلیتی عوامی صوبائی ترقیاتی اسکیم کے تحت لاتور میونسپل کارپوریشن کے علاوہ اوسہ،احمدپور،نلنگہ اور اودگیر نگر پریشد میں جاری تعمیری و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کی اپیل کی ہے.
***********************************