چچا اور اس کے دو لڑکوں سمیت 3 گرفتار
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی تعلقہ کے دودھنی گاؤں میں ایک دل دہلانے والی واردات روشنی میں آئی ہے ۔ ہلدی پروگرام سے واپس آ رہے ایک کسان کو اس کے چچا اور اس کے دو لڑکوں نے کلہاڑی سے کاٹ کر ہلاک کر دیا ۔ پولیس نے اس معاملے میں تینوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جنھوں نے مذکورہ واردات کو انجام زمینی تنازعہ کو لے کر دیا ہے ۔جسے لے کر گاؤں میں زبردست سنسنی پھیل گئی ہے ۔
بھیونڈی تعلقہ کے پڑگھا پولیس اسٹیشن کے تحت دودھنی گاؤں میں رہنے والے بالو دامو جادھو کی لڑکی کی ہلدی تقریب جمعہ کی رات میں تھی ۔ جہاں پر گاؤں کے ہی رہنے والے چتامن جادھو اور اس کے چچا آننت لمبا جادھو (60) اور اس کے لڑکے ارون (35) اور پرکاش (30) كے درمیان کسی بات کو لے کر جھگڑا ہو گيا ۔اسی وقت چچا اننت اور اس کے دونوں لڑكوں نے چنتامن کو آدھی رات کے وقت اس کے گھر کے پاس لے گئے اور جم کر پٹائی كی ۔ اس كے بعد اننت نے کلہاڑی سے اس کے سر پر دو وار کر جان لینے کی کوشش کی ۔اس واردات کو چنتامن کا لڑكا نتين نے دیکھ لیا اور باپ کو علاج کیلئے فوری طور پر امباڑی واقع ہسپتال میں داخل كرايا ۔لیکن علاج سے پہلے ہی چنتامن کی موت ہوجانے کی تصدیق ڈاکٹروں نے کی ۔ اس کے بعد واردات کی اطلاع پڑگھا پولیس کو دی گئی ۔ معلومات ملنے کے بعد پولیس سب انسپکٹر شیرش چودھری نے پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر لاش کا پنچنامہ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بھیج دیا گیا ہے ۔پڑگھا پولیس نے نتين جادھو کی فریاد پر اننت لمبا جادھو اور ان لڑکے ارون اور پرکاش ان تینوں باپ بیٹوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر تینوں کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کی طرف سے موصول معلومات کے مطابق چنتامن عرف چاو وٹھل جادھو (45) اور اس کے چچا اور دونوں چچا زاد بھائیوں کے ساتھ تین سال سے زمین بٹوارے کو لے کر خاندانی تنازعہ چل رہا تھا۔كچھ دن پہلے ارون کے گھر کے سامنے کھڑی ہوئی پرواشی میجک گاڑی جلانے کا قصوروار بھی چنتتا من کو ہی اس کے چچا مان رہے تھے ۔ اسی بات کو لے کر چاچا اور بھتیجے کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا ۔ جمعہ کی شب ہوئے جھگڑے کے بعد تینوں نے مل کر رشتی کا لحاظ بھول کر بھتیجے کی جان لے لی ۔