بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی میں واقع 72 گالا علاقے میں سر پر دھاردار ہتھیار سے وار کر قتل کرنے کے بعد پھینکی گئی لاش کی گتھی کو پولیس نے قاتل کے پیروں کے نشانات کی بنیاد پر گرفتار کر 24 گھنٹوں میں سلجھا لیا ہے ۔اس معاملے میں پولیس نے مقتول کے ساتھ کام کرنے والے اسی کے دوست کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اس نے اپنے دوست کو اس لئے مار ڈالا تھا کیونکہ وہ اس کے ناجائز تعلقات میں رخنہ ڈال رہا تھا
پولیس کے مطابق بھیونڈی وسئی روڈ پر واقع جے بی سی کمپلیکس میں 21 مارچ کو صبح نو بجے بھوئی واڑہ پولیس نے ایک 25 سالہ شخص کی لاش کو برآمد کیا تھاجسكے سر پر نامعلوم شخص نے دھاردار ہتھیار سے مار کر اس کا قتل کردیا تھا۔ پولیس نے نامعلوم قاتل پر قتل کا معاملہ درج کر سی سی ٹی وی فوٹیج کو كھنگالنے میں لگ گئی تھی ۔ پہلے پولیس نے مقتول کی شناخت کرشنا چنكن گوتم (25) کے طور پر كی تھی جو اسی علاقے میں مالدے سنتھیٹکس میں مشین چلانے کا کام کرتا تھا ۔ اس معاملے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر انکت گوئل نے بتایا کہ قتل کے دوران ایک شخص پر پولیس کو شک ہوا جو قتل کے وقت منہ کو مکمل طور پر باندھ کر گھوم رہا تھا ۔اتنا ہی نہیں ڈپٹی کمشنر نے بتایا اس کے علاوہ جہاں سے لاش برآمد ہوئی تھی وہاں پر ایک پیر کے نشان مٹی میں بڑی تعداد میں تھا ۔ جس كے بنیاد پر اسی کمپنی میں کام کرنے والے راجکمار راجندر کو پہلے شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر پاؤں کے نشان کو میچ کیا گیا تو وہ میچ ہو گياجسكے بعد اس سے سختی سے پوچھنے پر اس نے قتل کی بات کو قبول كيا اور اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اس لیے کرشنا کا قتل کیا کیونکہ وہ اس کے ناجائز تعلقات میں رخنہ ڈال رہا تھا ۔ پولیس نے 22 مارچ کو گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے سات روزہ پولیس حراست میں ملزم کو رکھنے کا حکم سنایا ہے ۔ ناجائز تعلقات کے سبب ہفتے میں دو قتل کی واردات لوگوں بے چینی کا ماحول ہے ۔
بھیونڈی:لوٹ کی واردات سے قبل لٹیرے گرفتار
ایک دیسی کٹہ سمیت 12 ہزار روپیہ کا سامان برآمد
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- شہر کے شاندار مارکیٹ کے پاس سے شانتی نگر پولیس نے جال بچھا کر دو لٹیروں کو دھردبوچا ہےجبکہ تین اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب یوگئے ۔ گرفتار ملزمین کے پاس سے پولیس نے ایک دیسی کٹہ سمیت دیگر لوٹ کا سامان برآمد کیا ہے ۔ پولیس کی مستعدی سے لوٹ کی واردات انجام دینے والے ان لٹیروں کے منصوبوں پر پانی پھر گیا ۔
پولیس کے مطابق بھیونڈی کے شانتی نگر پولیس کے سینئر پولیس انسپکٹر ممتا ڈسوزا کو خفیہ اطلاع ملی کہ 21 مارچ کی رات کچھ لوگ شہر کے شاندار مارکیٹ میں ڈکیتی ڈالنے کے لئے آنے والے ہے ۔ اس معلومات کی بنیاد پر پولیس نے شاندار مارکیٹ کے پاس اپنا جال بچھا کر بیٹ گئے جہاں 8.50 کے ارد گرد وہاں پانچ لوگ آئے جو وہاں نظر ڈالتے گھوم رہے تھے ۔اس کے بعد پولیس نے انھیں گھیر لیا اور دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ تین اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ لیکن گرفتار ملزمین کے پاس سے پولیس نے گہرائی سے چھان بین کر ایک دیسی کٹہ ، دو موبائل، 710 روپیہ نقد ، مرچی پاوڈر سمیت 12 ہزار 740 روپے کا سامان برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس کی طرف سے پوچھ تاچھ پر دونوں ملزمین نے اپنا نام سہجاد محمد امین شیخ (21) كھنڈوپاڑہ اور مستقیم محمود انصاری (25) اوچت پاڑہ بتایا ہے ۔ ان لوگوں نے بتایا کہ وہ رات میں شاندار مارکیٹ میں ڈکیتی ڈالنے کی تیاری میں تھے ۔ سینئر پولیس انسپکٹر ممتا ڈسوزا نے بتایا کہ گرفتار دونوں ہی ملزمین ملزمانہ ریکارڈ کے ہے ۔جن پر لوٹ مار اور ڈکیتی کے نصف درجن معاملے درج ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمین کو عدالت نے ایک اپریل تک پولیس حراست میں بھیج دیا ۔