گاؤں بھاگنے سے پہلے ہی کلیان اسٹیشن پر قاتل گرفتار
بھیونڈی ( شارف انصاری ):- بھیونڈی تعلقہ کے دھاپوڑہ علاقے میں پانڈرنگ بلڈنگ کے گیٹ کے سامنے پیر کی آدھی رات ایک شخص کا کیاگیا قتل کی گتھی کو نارپولی پولیس نے صرف 48 گھنٹے میں ہی سلجھا ليا ۔ اس قتل میں پولیس نے ایک شخص کو کلیان اسٹیشن سے گرفتار کیا ہے جو گاؤں فرار ہونے کے لئے جلدی میں تھا ۔ اس نے اپنے ہی دوست کا سفاکانہ طور پر قتل کردیا تھا کیونکہ وہ اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات بنا لئے تھے ۔
نارپولی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر مالوجی شندے نے بتایا کہ دھا پوڑہ علاقے میں پانڈرنگ بلڈنگ کے گیٹ کے سامنے پیر کی آدھی رات پارسناتھ كانتا ساہو (27) کی ایک شخص نے لکڑی کے ڈنڈے سے سر پر حملہ کر بے رحمی سے قتل کرکے فرار ہو گیا تھا ۔ جسكے بعد نارپولی پولیس نے نامعلوم شخص پر قتل کا مقدمہ درج کر قاتل کی تلاش شروع کردی تھی ۔ ڈی سی پی انکت گوئل، اے سی پی نتين كوسڈیکر ، سینئر پولیس انسپکٹر مالوجی شندے کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر رویندر وانی نے پولیس ٹیم کی مدد سے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پہلے ملزم کی شناخت رام دھنی عرف پنچم چھگور گپتا (25) کے طور پر کی تھی ۔ جسكے بعد پولیس نے جال بچھا کر اسے کلیان اسٹیشن سے یوپی بھاگنے کے لئے گاڑی پکڑنے سے پہلے ہی بدھ کی رات کو اسٹیشن سے گرفتار کر لیا ۔ اور اسے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت نے 25 مارچ تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ پولس نے بتایا کہ پارس ناتھ شاہو اور رامدھنی عرف پنچم چھگور گپتا تین مہینہ پہلے پڑوسی تھے ۔اس وجہ سے پارسناتھ کی بیوی اور رامدھنی میں جان پہچان بڑھنے کے ساتھ دونوں میں ناجائز تعلقات ہو گئے تھے ۔
جس کی معلومات ہوتے ہی پارس ناتھ نے پہلے اپنی بیوی کو جنوری مہینے میں اپنے گاؤں بھیج دیا تھا ۔ پھر دونوں میں ناجائز تعلقات کو لے کر تنازعہ شروع ہوگیا ۔ رامدھنی نے راستے کا کانٹا صاف کرنے کے لئے ٹھان لی اور پارس ناتھ کے اوپر لکڑی ڈنڈے سے بری طرح حملہ کر اس کا بے رحمی سے قتل کر دیا ۔