بھیونڈی:پانی کے مسئلے پر بی جے پی خاتون کارپوریٹر کی خود کشی کرنے کی کوشش

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- ساٹھے نگر علاقے کی عوام کو مسلسل ہو رہی پانی کی تکلیف کے تدارک کیلئے اکثر کارپوریشن انتظامیہ سے کی گئی شکایت کو نظر انداز کئے جانے سے مشتعل کارپوریشن میں بی جے پی کی خاتون کارپوریٹر ساكھرابائی بگاڑے کے ذریعہ کارپوریشن کے صدر دفتر کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی کرنے کی ناکام کوشش کئے جانے کا حیرت انگیز معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔ اس واقع سے کارپوریشن سمیت پورے شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ اور یہ معاملہ ہر خاص و عام میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔

بھیونڈی ممبئی ممبرا کی خبریں واٹس ایپ پر حاصل کرنے کیلئے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں کلک کریں

ملی معلومات کے مطابق کارپوریشن وارڈ نمبر 4 کی بی جے پی خاتون کارپوریٹر ساكھراتائی بگاڑے کے وارڈ کے ساٹھے نگر میں کافی سالوں سے لوگوں کو پینے کے پانی کی تکلیف جھیلنی پڑ رہی ہے ۔ خاتون کارپوریٹر بگاڑے نے کارپوریشن انتخابات کے دوران علاقے کی عوام سے پانی کا مسئلہ ختم کرنے کا پختہ یقین دلایا تھا۔ کارپوریٹر بگاڑے کے ذریعہ پانی کے مسئلہ کو ختم کرنے کیلئے اکثر کارپوریشن انتظامیہ کے سامنے معاملہ اٹھاتے ہوئے پانی کے مسئلہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ۔ کارپوریٹر کے ذریعہ گندی بستی سدھار منصوبہ بندی کے تحت پانی کی منصوبہ بندی کیلئے گزشتہ برس خرچ ہوئے 20 کروڑ روپئے کی جانچ کی مانگ بھی کارپوریشن انتظامیہ سے کی گئی ۔ منگل کو ہوئے کارپوریشن کے جنرل اجلاس میں خاتون کارپوریٹر ساكھراتائی بگاڑے نے مذکورہ معاملہ اٹھایا لیکن کارپوریشن میئر سمیت کارپوریشن انتظامیہ کی طرف سے مطلوب توجہ نہیں دیئے جانے سے شدید برہم کارپوریٹر بگاڑے نے جنرل اجلاس کو ترک کر دیا اور تیز قدموں سے تقریبا دوڑتی ہوئی کارپوریشن صدر دفتر کی 7 ویں منزل پر پہنچ گئی اور نیچے کودنے کی کوشش کرنے لگی لیکن ان کو اوپر کی جانب بھاگتا دیکھ کر وہاں موجود خاتون سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کارپوریٹر کو پکڑ لیا اور بڑی انہونی ٹل گئی ۔ واقعہ کے بعد کارپوریٹر بگاڑے بلڈ پریشر بڑھنے کے سبب بیہوش ہو گئی ۔ جنھیں مناسب طبی امداد کیلئے آئی جی ایم ہسپتال میں داخل کیا گيا ہے ۔ جہاں ڈاكٹروں نے ان کی حالت ٹھیک بتائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 4 فروری کے دن خاتون کارپوریٹر نے پانی کے مسئلہ کو لے کر کارپوریشن انتظامیہ کو تیسری منزل سے کود کر خود کشی کرنے کی وارننگ دی تھی۔ پھر بھی انتظامیہ نے اس پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔ مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جنرل اجلاس میں موجود سبھی کارپوریٹرز ، میئر اور کمشنر سمیت تمام افسران، ملازمین ششدر رہ گئے ۔ مذکورہ واقعہ کے بعد میئر جاوید دلوی اور کمشنر منوہر ہیرے نے جلد سے جلد پانی کے مسئلہ کو ختم کرنے کی پختہ یقین دہانی خاتون کارپوریٹر بگاڑے کو دلائی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading