ٹرانسفارمر کی چھہ ہفتے کی جانچ سے معاملہ اجاگر ہوا،مہاوترن نے وزیر توانائی کو کاروائی کے لیے رپورٹ بھیجی
بھیونڈی ( شارف انصاری ):-بھیونڈی ٹورینٹ پاور کمپنی کے تیز بھاگنے والے میٹر کی وجہ سے ہر شہری کئی برسوں سے پریشان ہے۔ واضح ہو کہ بھیونڈی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر خالد گڈو نے اس عوامی مسئلے کو تحریک کی شکل میں جاری رکھا تھا، وقتا فوقتا یہ اشارہ بھی دے دیا تھا کہ وہ ٹورینٹ کمپنی کے ظلم و جبر کے خلاف قانونی کاروائی کوجاری رکھے گے،گذشتہ دنوں کی جانچ کے بعد یہ معاملہ ہسامنے آگیا کہ ٹورینٹ کمپنی کے زریعے سپلائی کیا گیا میٹر ضرورت سے زیادہ تیز بھاگتا ہے جس کے سبب بھولی بھالی عوام کو لوٹا کھسوٹا گیااور عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈال کر ٹورینٹ کمپنی اپنا جیب بھر کر مالا مال ہوتی رہی ہے ۔
واضح ہو کہ کہ برسوں سے ٹورینٹ پاور کمپنی کے خلاف بھیونڈی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر خالد گڈو نے چوبیس نکات پر مبنی میمورینڈم دیا تھا جس میں ایک اہم نکتہ پاور کمپنی کے میٹر کا تیز بھاگنا بھی تھا این سی پی صدر کی مانگ پر مہاوترن کمپنی کے چیف اینجنئر کی ماتحتی میں کمیٹی بنا کر تیز بھاگنے والے میٹر اور دیگر معالات کی جانچ کے لیے مہاوترن کی چیف اینجنئر پشپا چوہان کی نگرانی میں ٹورینٹ کے افسران کے ساتھ خالد گڈو ان کی ٹیم کے زمہ داران کے ساتھ لگاتار چھہ ھفتوں تک شہر کے مختلف ٹرانسفرز کی جانچ کی گئی اور ایک جامع رپورٹ تیار کی گئی۔اس سلسلے میں پچاس تا ساٹھ ٹراسفرمر کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ ٹورینٹ پاور کمپنی کے چالاک کرمچاریوں نے بہت خوبی سے شہر کو لوٹا ہے جانچ سے یہ بھی معلوم پڑا کہ ٹرانسفر وولٹیج ابتدا میں ۲۳۰ ہوا اور ٹیوٹرل ارتھنگ زیرو ہونا چاہیے ،نیوٹرل میں چالیس سے ستر وولٹیج میں کوئی وولٹیج اور لوڈ نہیں ہونا چاہیے، اس وجہ سے وولٹیج ۲۳۰ سے زیادہ ملتا ہے اور نیوٹرل پر کرنٹ بھی زیادہ ملتا ہے اسلیے میٹر جمپ کرتا ہے اور میٹر فاست بھاگتا ہے جس کی وجہ سے ریڈنگ بل سے ذیادہ آتی ہے اور عوام کی انکھ میں دھول جھونکتے ہوئے اسن سے زیادہ پیسے بل کی شکل میں لیے جارہے ہیں جبکہ ٹرانسفرپر آٹومیٹک کیپی سٹی میٹر ہونا چاہیے جو پاورکو ریگولیٹ بھی کرے اور کنٹرول بھی کرے، اس میں لوڈ کا پیمانہ برابر نہ ہونے کی وجہ سے نیوٹرل میں کرنٹ آتا ہے،وہ سبھی میٹر کو بڑی تیزی سے دوڑاتا ہے یا جمپ کرانا ہے یہ ٹورینٹ پاورکمپنی کی ذمہ داری ہے کہ نیوٹرل میں کرنٹ نہ آئے، مگر جان بوجھ کر یہ لوگ ٹرانسفرمر کا لوڈ برابر نہیں رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے سبھی گراہک کا میٹر تیز بھاگتا ہے، اگر یہ تمام ٹرانسفرمر وولٹیج اور لوڈ کے حساب کو برابر رکھتے ہوئے درست رکھیں جائے تو بجلی کے صارفین کو بل میں کافی راحت ملے گی، واضح ہو کہ جن علاقوں میں درستگی کی گئی ہے وہاں کے صارفین کو اس مہیینے کی بجلی بل میں کافی راحت ملی ہے، بھیونڈی راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر خالد گڈو نے الزام لگایا کہ مہاراشٹر سرکار ٹورینٹ پاور کمپنی کے دباؤ میں آکر کام کر رہی ہے اور عوام کے حقوق کو نقصان پہنچا رہی ہے اس لیے ٹورینٹ پارول کمپنی کے خلاف سرکار کا رویہ نرم ہے،جب سے مرکز میں بی جے پی کی سرکار کا بول بالا ہوا ہے عوام پوری طرح سے پریشانی میں مبتلا ہورہی ہے جہاں مہاراشٹر میں اقلیتں ہیں وہاں یہ سرکار نے ٹورینٹ کمپنی کا ٹھیکہ دینے کا کام شروع کیا ہے اقلیات میں با الخصوص جہاں مسلم کمینوٹی آباد ہے وہیں پر اس طرح کے معاملہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ بڑے بڑے علاقوں میں جہاں اقلیتیں کم ہیں وہاں یہ پراؤیٹ کمپنی ندارد ہے، مگر بڑی بڑی پاور کی چوریاں ان علاقوں میں بھی ہو رہی ہے،
صدر خالد گڈو نے واضح اشارہ دیا ہے کہ اگر منترالیہ سے ٹورینٹ پاورکمپنی کے حق میں نرم رویہ اختیار کیا گیا تو اس صورت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی حکومت اور ٹویرینگ پاور کمنی کے خلاف ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھتائے گی،
جہاں بھیونڈی کے شہری پاور کمپنی سے پرییشان ہیں وہیں یہ کمپنی ممبرا جیسے گنجان مسلم ابادی والے اعواقے میں بھی اپنے قدم جمانے کا سوچ رہی ہیں جبکہ وعوامی احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے عوام کو چاہیے کہ بھیونڈی کی طرح اپنی تحریک میں تیزی لاکر ٹوریٹ پاور کمپنی کی مخالفت کریں تاکہ مہاراشٹر میں کہین بھی یہ کمپنی اپنے قدم نہ جما سکے۔