"بھائی ولید” تمہیں امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا گیا مگر تم کامیاب ہوگے

شاداب معصوم

گزشتہ کل ریاست مغربی بنگال بھر میں (State eligibility Test)SET نامی امتحان تھا.ریاست بھر کے ہزاروں طلباء و طالبات اس امتحان میں شریک ہوے۔انہیں طلباء میں مدنا پور مشرق کے شیخ ولید بھی تھے جو فزکس میں ایم۔ایس سی ہیں۔گزشتہ کل ولید بھی اپنے آنکھوں میں لکچرر بننے کا خواب لیے ہوئے SET امتحان کے لیے گھر سے روانہ ہوے۔SET امتحان دینے کے لیے پورے طور پر تیار تھے یہ سوچتے ہوے جارہے تھے کہ اس امتحان میں کامیابی کے بعد کس ینورسٹی سے پی ایچ ڈی کریں گے ؟؟؟۔

کالج سرویس کمیشن کے امتحان میں۔بھی بیٹھنا ہے انہیں خیالوں میں مگن جارہے تھے مگر اللہ ان سے کچھ اور امتحان لینا چاہ رہا تھا بلکہ SET سے بھی بڑا امتحان ۔اچانک راستے میں پڑا ایک ضعیف شخص انہیں نظر آیا جو خون میں لت پت تھا شاید کسی موٹر بائک والا دھکا مار کر فرار ہوگیا تھا۔وہاں موجود دیگر لوگ تماشا بین بنے ہوے تھے یا نظر انداز کر کہ وہاں سے نکل جارہے تھے ۔

ٹرافک پولیس والے بھی اس ضعیف شخص کی مدد کے لیے تیار نہیں تھے اس وقت بھائی ولید کے پاس دو آپشن تھے وہ بھی دیگر لوگوں کی طرح نظر انداز کر کہ امتحان گاہ کی راہ لیتے یا پھر اس ضعیف شخص کی۔جان بچاتے۔وہ آگے بڑھے اور اس ضعیف شخص کو گود میں اٹھایا اور تقریباً دو سے تین کلو میٹر گود میں لیے ہوے قریبی نرسنگ ہوم میں داخل کرایا۔اسکے بعد جب امتحان گاہ پہنچے تو کافی دیر ہوگی تھی اور انہیں امتحان میں شرکت کا موقع نہیں ملا۔شیخ ولید طلباء کی تنظیم۔اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آی او) مغربی بنگال کے شوری کے رکن ہونے کیساتھ ساتھ ایس آی مدنا پور مشرق کے صدر بھی ہیں۔
بھای ولید تم۔امتحان نہ دیکر بھی کامیاب ہوگے۔تم نے آج کے اس مادہ پرست دور میں ایک مثال قائم۔کی ہے ۔اللہ سے دعا ہے کہ تمہاری قربانی کو قبول کرے تمہیں دنیا و آخرت کی کامرانیوں سے سرفراز کرے۔ آمین

ماخوذ:سوشل میڈیا