ٹیپو سلطان بریگیڈ کی چیف آفیسر سے نمائندگی
بلولی:13مارچ ( ابرار بیگ ) بلولی مجلس بلدیہ کی جانب سے مانجرا ندی کے بولے گاوں پمپ ہاوس سے آبی سربراہی کی جاتی ہیں۔ اس پائپ لائن میں مختلف جگہوں پر شگاف ہونے سے پانی بڑے مقدار میں ضائع ہورہا ہے اور اسی وجہہ سے کچھ عرصہ سے ایک روز کے وقفہ سے پانی سربراہ کیا جارہا تھا۔اب تو عالم یہ ہوگیا کہ موجودہ ماہ مارچ میں شہریان کو صرف دو سے تین مرتبہ ہی مجلس بلدیہ کی جانب آبی سربراہی کی گئی۔اور اسکا خمیازہ آئے دن عوام کو آبی قلت کے طور پر کرنا پڑرہا ہے۔ اور مجلس بلدیہ عوام کو بنیادی سہولتے پہنچانے میں ناکام ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں سماجی تنظیم ٹیپو سلطان شاخ بلولی کی جانب سے بلدیہ کے چیف آفیسر کو ایک میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ شہریان کو روزانہ آبی سربراہی کی جائے۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر آندولن کرنے کا اشارہ دیاگیا۔اس موقع پر تنظیم کے تعلقہ صدر شیخ پاشاہ بھائی، سیکریٹر ی ابرار بیگ انعامدار، نائب صدر اسحاق پٹیل، شہر صدر سید فردوس، محبوب ہنگنیکر، شیخ ارشد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔واضع رہے کہ میمورنڈم کی دیگر کاپیاں تحصیلدار، اور سرکل انسپکٹر کو بھی دی گئی