ناندیڑ: امیدوار نہ ہونے سے بی جے پی ورکرس تذبذب کاشکار

ناندیڑ: 13مارچ( ورق تازہ نیوز)لوک سبھا انتخابات کا اعلان ہو گیا ہے اور ناندیڑ میں 18 اپریل کو رائے دی عمل میں آ رہی ہے ایسے میں تمام اہم سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دینا شروع کر دیا ہے۔ کانگریس نے تقریبا ایک ماہ قبل ہی ناندیڑ سے شریمتی امیتا تائی چوہان کے نام کی سفارش کانگریس پارلیمانی بورڈ کو روانہ کردی تھی۔ لیکن مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کے پاس آج بھی ناندیڑ میں کوئی طاقتور میدوار نہیں ہے اس لئے پارٹی کو اپنا امیدوار طے کرنے میں کافی دشواری پیش آ رہی ہے۔ 2014 کے عام انتخابات میں مودی لہر ہونے کے باوجود بھی ناندیڑ حلقے میں کانگریس کے اشوک راو¿ چوہان نے شاندار کامیابی حا صل کی تھی ۔

 

اس مرتبہ بھی کانگریس پوری تیاری کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے لیکن بی جے پی کے پاس آج بھی کوئی امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے امیدوار کے نام کا اعلان ابھی تک نہیں کرسکی ۔بی جے پی کی جانب سے پرتاپ پاتل چکھلی کر( ایم ایل اے) رام پاٹل راتولی کر (ایم ایل سی )ڈاکٹردھناجی راو¿ دیشمکھ اورپارٹی کے شہر ضلع صدر سنتک راو¿ ہنبرڈے کے ناموں پر غور و خوص کیا جا رہا ہے۔ ایک طرف جہاں بی جے پی کی مرکزی قیادت پھر ایک بار مودی سرکار کا نعرہ دے رہی ہے ایسے میں ناندیڑ میں اس کے پاس کوئی طاقتور امیدوارنہ ہونے پارٹی ورکر س اور عہدیداران تذبذب کا شکار ہے ۔کانگریس نے ناندیڑ ضلع بھر میں ایک ماہ سے اپنی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے اور ابھی تک امیتاتائی کے علاوہ اشوک چوہان بھی وقتافوقتا پارٹی کارکنان اور عوام سے ملاقات کر رہے ہیں لیکن بی جے پی کے پاس آجتک امیدوار کے نام طئے نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کے ورکرس اور عہدےداران پریشان ہے۔ انتخابات کے لیے محض ایک ماہ کا عرصہ باقی رہے گیا ہے لیکن بی جے پی اپنا امیدوار طئے کرنے میں ناکام ہوئی ہے ۔لوہا قندہار کے رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلی کر بلی کا بکرابنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پارٹی ہائی بھی انکے نام پر غور کررہی ہے ۔حالانکہ چکھلی کرکاآبائی گاو¿ں اوراہم حلقہ انتخاب لوہا خود ناندیڑحلقہ لو ک سبھا میںشامل نہیںہے ایسے میں وہ لوک سبھا چناو¿ میں اترنے کارسک نہیں لے سکتے ہیں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading