بلدیاتی انتخابات کے لیے کانگریس کی جانب سے ڈویژن وار انچارجوں کی تقرری

ممبئی: بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد کانگریس پارٹی نے انتخابی مہم کی بھرپور تیاری شروع کر دی ہے اور اسی سلسلے میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکال نے سینئر رہنماؤں کو مختلف ڈویژنز کا انچارج مقرر کیا ہے۔
ناگپور ڈویژن کی ذمہ داری اسمبلی میں کانگریس لیڈر وجئے وڈیٹیوار کے سپرد کی گئی ہے، جبکہ مغربی مہاراشٹر کا انچارج قانون ساز کونسل میں کانگریس کے گروپ لیڈر ستیج عرف بنٹی پاٹل کو بنایا گیا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور سابق وزیر بالا صاحب تھورات کو شمالی مہاراشٹر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی طرح ایڈووکیٹ یشومتی ٹھاکر کو امراوتی ڈویژن کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ مرٹھواڑہ ڈویژن کی ذمہ داری سابق وزیر اور رکنِ اسمبلی امیت دیشمکھ کو سونپی گئی ہے،

جبکہ کوکن ڈویژن میں انچارج کی حیثیت سے سابق وزیر اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن نسیــم خان کو مقرر کیا گیا ہے۔ یہ اطلاعات مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ایڈووکیٹ گنیش پاٹل نے دے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading