بزم فروغ اردو کی جانب سے ریاستی صحافتی ایوارڈ ملنے پر محمدنقی شاداب کوتہنیت

ناندیڑ:16اگست ۔(ورق تازہ نیوز)ایڈیٹرروزنامہ ”ورق تازہ“ محمدنقی شاداب کوریاستی حکومت کے ریاستی مولانا ابوالکلام آزاد صحافتی ایوارڈ کے اعزاز سے نوازے جانے پر بزم فروغ اردو ‘ناندیڑ کی جانب سے اُن کی شال پوشی اورگلپوشی کی گئی ۔دفتر ورق تازہ ‘چوک بازار میں منعقدہ اس مختصر سی نشست میں بزم کے صدر ڈاکٹرارشاداحمدخان (صدر شعبہ اردو این ایس بی کالج ناندیڑ)‘ بزم کے سرپرست عبدالملک نظامی ‘ نائب صدر ڈاکٹر محمد رافع ‘ سیکریٹری علیم اسرار ‘ نے شرکت کی اورمحمدنقی شاداب اور ”ورق تازہ“ کے مدیراعلیٰ محمدتقی کو مبارکباد پیش کی۔ اپنی نیک تمناوں کااظہار کیا ۔
ڈاکٹرارشاداحمدخاں نے اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہاکہ محمدنقی شاداب اس ایوارڈ کے مستحق ہیں ان کی صحافتی خدمات کااعتراف حکومت نے کرکے اردو زبان اور صحافت کے ساتھ انصاف کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ شہر میں بزم فروغ اردو کے قیام کامقصد اردوزبان و ادب کی اشاعت اورترقی ہے۔ کیونکہ اس انٹرنیٹ کے دور میںلوگ اپنی مادری زبان سے دور ہوتے جارہے ہیں ۔ادب و زبان کی بقاءکےلئے ادبی نشستوں اورپروگراموں کاانعقاد وقت کی ضرورت ہے ۔ اسلئے بزم کے زیراہتمام اس طرح کے پروگرام اور ادبی نشست منعقد ہوتی رہیں گی ۔ محمدتقی نے بزم کے عزائم کی ستائش کی اوربزم کواپنااور ادارہ ”ورق تازہ“ کابھرپور تعاون دینے کاتیقن دیا۔آخر میںظہیرالدین بابر کے شکریہ پرتہنیتی نشست کااختتام عمل میں آیا۔

ناندیڑ:این ایس بی کالج میں محفل مشاعرہ کاانعقاد


ناندیڑ:16اگست ۔(ورق تازہ نیوز)نیتاجی سبھاش چندر بوس کالج ناندیڑ کے شعبہ لینگویجس کے زیراہتمام محفل مشاعرہ کاانعقاد کیاگیا ۔اس مشاعرہ کی صدارت کالج ہذا کے پرنسپل ڈاکٹرایس وی شیو شنکر نے کی ۔ بطور مہمان خصوصی مشہورومعروف شاعر ‘ڈرامہ نگار ‘ٹی وی آرٹسٹ اور ناظم مشاعرہ جناب فیروز رشید مدعو تھے ۔ جنہوں نے اپنے کلام کے ذریعہ سامعین کو محظوظ کیا۔دیگر شعراءمیں مزاحیہ شعر جناب ممتازپٹاخہ ‘جناب بجرنگ پاریکھ‘ ڈاکٹر دیپک کاسراڑیکر نے بھی اپنی شاعری سے سامعین کادل جیت لیا ۔ قبل ازیں تمام شعراءکاشال وگل پوشی سے پرنسپل نے استقبال کیا ۔ اس محفل مشاعرہ کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے پروفیسر ستیہ کام پاٹھک(وائس پرنسپل) ‘ ڈاکٹر بی ڈی کرے ‘ڈاکٹر گرگاں کر(وائس پرنسپل جونیئرکالج)‘ ڈاکٹر جیون سورے(صدرشعبہ انگریزی)‘ڈاکٹر سی این اینگڑے (صدرشعبہ مراٹھی) ‘ڈاکٹرمہاجن(صدرشعبہ ہندی) نے بھر پورتعاون دی۔ڈاکٹر محمدرافع نے اس مشاعر میںشرکت کرکے اپنی اردو دوستی کاثبوت دیا ۔ اس مشاعرہ میں کالج ہذا کے تمام اساتذہ اور طلباءو طالبات کی کثیرتعداد موجود تھی ۔ ڈاکٹرارشاداحمدخاںں(کنوینر و صدرشعبہ اردو) نے تمام شعراءاورسامعین کا اس محفل مشاعرہ کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اظہارتشکر کیا ۔اس طرح مشاعرہ کا کامیاب اختتام عمل میں آیا۔

ناندیڑ :یوم آزادی کے موقع پر320فٹ قومی پرچم کی ریالی


ناندیڑ:16اگست ۔(ورق تازہ نیوز)ایکتاسورنکار کاریگر اسوسی ایشن ومولانا محمدعلی جوہر کرکٹ کلب ناندیڑ کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر 320 فٹ طویل قومی پرچم لے کر ریالی کااہتمام صبح نو بجے کیا۔یہ ریالی صرافہ کارنرسے نکل کر برقی چوک ‘حبیب ٹاکیز‘قدیم مونڈھا ‘ گنیش ٹاکیز روڈ‘اتوارہ سے گزرتے ہوئے واپس صرافہ کارنرپراختتام عمل میں آیا ۔

اس ریالی میںاسکولی طلباءو طالبات کے علاوہ بلامذہب وملت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور روایتی حب الوطنی کاثبوت دیا ۔ریالی کے اختتام کے بعد منڈپ میں اسکول کے طلباءو طالبات میں رکن پارلیمنٹ پرتاپ پاٹل چکھلی کرکے ہاتھوں یونیفارم ‘اسکول بیاگ اور نوٹ بُک کی تقسیم عمل میں آئی ۔اس موقع پر رکن پارلیمنٹ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے امن وامان کی بحالی او رقومی یکجہتی کوفرو غ ملے گا۔مہارشاشٹر کے کچھ علاقے سیلاب کی زد میں ہے لہذا ہم سب کو مل کر انکی مدد کےلئے آگے آناچاہئے۔ چکھلی کر ایکتا سورنکار اسوسی ایشن و مولانا محمدعلی جوہر کرکٹ کلب کے ذمہ داران کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اورانکے کام کی ستائش کی ۔ اس پروگرام کے انعقاد میں علی احمد مُلا ‘یسین مُلا‘قاضی جاوید ‘ سُمیت بھائی ‘ایوب پٹھان ‘حسن بھائی ‘لطیف الدین ‘ وارث‘لال ٹو‘توکل ‘بابوبھائی ‘نے کافی محنت کی اورریالی و پروگرام کو کامیاب بنایا ۔

Leave a comment