ناندیڑ : طلباءکو اسکالرشپ رقم کی حصولیابی کیلئے کارپوریٹر صابر چاوس کی ایس بی آئی بینک سے نمائندگی

ناندیڑ :16 اگست (ورق تازہ نیوز) ۔طلباءکو ملنے والی اسکالرشپ کی رقم کو حاصل کرنے کےلئے اولیاءطلباءکو آج دیگلور ناکہ SBIبینک میں شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، صبح سے لیکر بینک کے بند ہونے تک سینکڑوں خواتین ، بچے بینک کے گیٹ پراپنے باری کا انتظار کرتے رہے۔

اس معاملے کی اطلاع جیسے ہی کارپوریٹر صابر چاﺅش کو ہوئی انہوںنے فوراً دیگلور ناکہ SBIبرانچ کا رخ کیا اور منیجر سے اس مسئلہ پر گفتگو کی ۔انھوں نے برانچ منیجر کو طلباءاور اولیائے طلباءکی پریشانیوں سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ دیگلور ناکہ SBI برانچ ہائی وے روڈ پر واقع ہے اگر اس درمیان کسی خاتون یا بچے کے ساتھ کوئی ناخوش گوار حادثہ تو اسکا ذمہ دار کون ہوگا۔

انھوں نے منیجر سے کہاکہ وہ اس معاملے سے متعلق انتظامات کو مزید بہتر بنائیں ۔ منیجر نے صابر چاﺅش کو بتایا کہ بینک کا اسٹاف ایک وقت میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو خدمات فراہم نہیں کرسکتا ، اسکول انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویہ سے ان لوگو ں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، منیجر نے کہاکہ وہ اس مسئلہ کو حل کرنے کےلئے مستقبل میں اسکول کے حساب سے اسکالرشپ کی رقم تقسیم کرینگے، تاکہ لوگوںکو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ بعد ازاں صابر چاﺅش نے بینک کے باہر جمع خواتین کی رہنمائی کی اور انہیں بتایا کہ ان کی اسکالرشپ کی رقم محفوظ ہے اور اس کو حاصل کرنے کےلئے وہ زیادہ پریشا ن نہ ہوں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading