ناندیڑ:22؍جولائی:(ورقِ تازہ نیوز)علاقائی موسمیاتی مرکز، ممبئی کی طرف سے 22 جولائی 2023 کو دوپہر 1بجے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ناندیڑ ضلع کے لیے آج 22 جولائی 2023 کو ایک دن کے لیے اورنج الرٹ اور 23 سے 26 جولائی 2023 تک چار دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

22 جولائی 2023 کوضلع کے بعض مقامات پر آسمانی بجلی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
23 تا26جولائی 2023ان چاردنوں کے دوران ایک دومقامات پر 30سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کیر فتار سے طوفانی ہوائیں چلنے، بجلی کی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے محفوظ رہنے کی اپیل کی ہے۔