مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی صحت میں بہتری

umren mahfoz

مالیگاوں : (ورق تازہ نیوز)گذشتہ کل ایک میسج مولانا محمد عمرین صاحب کی صحت یابی کی دعا کیلئے بعض احباب نے چلایا جس کی وجہ سے بہت سارے متعلقین تشویش میں مبتلا ہیں یکے بعد دیگرے علماء کرام اور قائدین کی رحلت نے عوام و خواص کو پہلے کے مقابلے زیادہ حساس کردیا ہے اور یہ فطری امر ہے اندرون و بیرون کے بہت سارے علماء کرام اور دیگر محبین نے تشویش کا اظہار کیا. اس وقت چونکہ ہر ایک کو فرداً فرداً جواب دینا ممکن نہیں ہے اس لیے اطلاعا یہ میسج جاری کیا جارہا ہے. الحمد للہ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی طبیعت گذشتہ چھ دنوں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے.

علاج معالجہ کا سلسلہ چھ دنوں سے مالیگاؤں کے صف اول کے ماہر ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق جاری ہے. ہر وقت کی دوا سے پہلے مشورہ لیکر علاج آگے بڑھ رہا ہے طبیعت میں ادنیٰ سی تبدیلی پر بھی ڈاکٹر حضرات کو باخبر رکھا جارہا ہے جس کا نتیجہ ہے کہ مولانا کی طبیعت گذشتہ دو تین دنوں سے بہت مستحکم ہے الحمد للہ. اور علاج معالجہ کی سہولیات بھی مہیا ہیں اللہ رب العزت کے فضل اور توفیق سے مناسب وقت پر. صحیح سمت میں علاج میسر ہوا. اور چھ دن کے معالجہ نے بہت اچھا اثر چھوڑا ہے. آپ حضرات دعا فرمائیں مکمل صحت یابی ہو.

اور چھ دن کے معالجہ نے بہت اچھا اثر چھوڑا ہے. آپ حضرات دعا فرمائیں مکمل صحت یابی ہو.میں ان تمام حضرات کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے علاج معالجہ کے ان مراحل میں کسی بھی طرح کی سہولیات فراہم کیں. خصوصاً ڈاکٹر حضرات کا. اور دیگر سبھی کا. نیزمولانا کی صحت کو لیکر بے چین تمام ہی دور نزدیک کے احباب کیلئے عرض ہے کہ اب تیزی سے صحت یابی ہورہی آپ سب مطمئن رہیں اور اپنے اپنے مقام سے دعا فرماتے رہیں.اس طرح کا پریس نوٹ محمد حسنین محفوظ نعمانی نے جاری کیا ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading