بریکینگ نیوز:ریاست کے اس شہرمیں دوکانیں رات نو بجے تک کھلے رکھنے کاحکم جاری

ناگپور:25 ڈسمبر۔ (ورق تازہ نیوز) Omaicron کے ساتھ بڑھتے ہوئے کووڈ انفیکشن کی وجہ سے ناگپور میں ایک بار پھر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ اس مہینے کی 28 تاریخ سے انتظامیہ نے تمام دکانیں رات نو بجے کے بعد بند رکھنے کاحکم جاری کیا ہے جبکہ ضروری خدمات کی دوکانوں کوچھوٹ دی گئی ہے۔ رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک سخت کرفیو نافذ رہے گا۔ کلکٹر ویملا آر۔ اور میونسپل کمشنر رادھا کرشنن بی۔ نے آج ہفتہ کو اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا۔

قبل ازیں، کووڈ کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں ریاستی حکومت کے کرفیو آرڈر کے پس منظر میں ناگپور میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو (حکم امتناعی)نافذ کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔نئے قوانین کے مطابق دکانیں رات 9 بجے تک اور شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔ سینما اور ہوٹل رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

کھیلوں کے مقابلے ہوں گے لیکن تماشائی شرکت نہیں کر سکیں گے۔ سماجی، ثقافتی، تفریحی، سیاسی، مذہبی تقریبات، کنونشن رات 9 بجے تک منعقد کیے جاسکتے ہیں۔ شادی کی تقریبات رات 9 بجے تک مکمل کرنی ہوں گی۔ اگر یہ بند ہال میں بھی ہو تو زیادہ سے زیادہ 100 لوگ موجود ہو سکتے ہیں اور اگر کھلی جگہ ہو تو زیادہ سے زیادہ 250 لوگ ہو سکتے ہیں۔ا سکولوں اور کالجوں کے حوالے سے حکومت کے سابقہ احکامات کو برقرار رکھا گیا ہے۔ انتظامیہ نے حکم جاری کیا ہے کہ شہریوں سے تعاون کریں اور ماسک کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں