بریکینگ نیوز:بنگلورو کے عیدگاہ گراؤنڈ میں گنیشوتسو کی کوئی تقریب نہیں ہوگی: سپریم کورٹ

نئی دہلی:30. اگست۔ بنگلورو کے عیدگاہ گراؤنڈ میں گنیشوتسو کی کوئی تقریب نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں جمود برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تین ججوں کا یہ فیصلہ تقریباً دو گھنٹے کی سماعت کے بعد آیا۔ جسٹس اندرا بنرجی نے سماعت کے دوران کہا کہ بھگوان گنیش سے ہمیں کچھ معافی دلائیے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ جوں کا توں مؤقف برقرار رکھنے کا حکم دونوں فریقوں پر لاگو ہوگا۔ قبل ازیں تین ججوں کی بنچ نے عیدگاہ گراؤنڈ میں گنیشوتسو منانے کے معاملے پر سماعت شروع کی۔

وقف بورڈ کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کپل سبل نے کہا کہ ہمارے پاس یہ جائیداد 200 سال سے ہے اور کسی اور برادری نے یہاں کبھی کوئی مذہبی تقریب نہیں کی۔ سبل نے کہا، "سپریم کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے اور اس سے پہلے کسی نے اسے چیلنج نہیں کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading