بریکینگ نیوز:ہبلی کی عیدگاہ گراونڈ پر گنیش اتسوکاانعقاد ہوگا:ہائی کورٹ کاحکم

بنگلورو: بدھ سے کرناٹک کے ہبلی کے عیدگاہ گراؤنڈ میں گنیش اتسو کا انعقاد کیا جائے گا۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے آ ج دیر رات کی سماعت میں یہ حکم دیا ہے۔

کرناٹک ہائی کورٹ ہبلی کے عیدگاہ گراؤنڈ میں گنیش چتورتھی کی رسومات کی اجازت دینے کے حکومتی حکم کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر رات 10 بجے سماعت سماعت جسٹس اشوک ایس کناگی کے چیمبر میں ہوئی۔قبل ازیں منگل کو سپریم کورٹ نے 400 کلومیٹر سے زیادہ دور چامراج پیٹ میں عیدگاہ اراضی کے حوالے سے جوں کاتوں کاموقف کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہائی کورٹ 2.5 ایکڑ اراضی کی ملکیت کا فیصلہ کرے گی۔

ساتھ ہی، بنگلورو کے عیدگاہ گراؤنڈ میں گنیش اتسو کی کوئی تقریب نہیں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں بھی جوں کا توں موقف برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ تین ججوں کا یہ فیصلہ تقریباً دو گھنٹے کی سماعت کے بعد آیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading