بارہویں کے امتحان کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے وقت میں توسیع

ناندیڑ:22نومبر ( ورقِ تازہ نیوز)مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن، پونے نے فروری-مارچ 2023 میں منعقد ہونے والے 12ویں کے امتحان کے لیے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ درخواست فارم لیٹ فیس کے ساتھ بدھ 30 نومبر 2022 تک ویب سائٹ http://www.mahassscboard.in پر سرل ڈیٹا بیس سے آن لائن بھرا جا سکتا ہے۔
سائنس، آرٹس اور کامرس برانچوں کے ریگولر طلبا کے درخواست فارم باقاعدہ فیس کے ساتھ ہائیر سیکنڈری اسکولوں، جونیئر کالجوں کے ذریعہ لیٹ فیس کے ساتھ سرل سرل ڈیٹا بیس سے بدھ 30 نومبر 2022 شام 5 بجے تک آن لائن بھرے جاسکتے ہیں۔ ہائیر سیکنڈری اسکولوں، جونیئر کالجوں کے لیے چالان ڈاو¿ن لوڈ کرنے اور چالان کے ذریعے بینک میں فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ جمعہ 2 دسمبر 2022 تک ہے۔