ایک شخص نے خاندانی تنازعہ میں بیوی سمیت دس لوگوں کا کیا قتل

اسلام آباد ،یکم جولائی (یواین آئی)پاکستان کے ملتان شہر میں خاندانی تنازعہ کی وجہ سے ایک شخص نے اپنی سسرال میں بیوی اور 9دیگر افراد کو قتل کرکے آگ لگادی ۔
دی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزم اجمل کچھ دن قبل سعودی عرب سے آیاتھا اور اسے شک تھا کی بیوی اسکے ساتھ دھوکہ کررہی ہے ۔اجمل نے اپنے ساتھی راشد کے ساتھ ملکر ، اپنی بیوی ،سال اور سسرال میں اس وقت گھر میں موجود لوگوں کو گولی مارکر قتل کردیا اور اسکے بعد آگ لگادی ۔
ملتان کے سی پی او نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ اس واقعہ میں تین خواتین سمیت دس افرادہلاک ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق خاندان کے کچھ افراد کی جھلس کر موت ہوگئی ۔بچاؤٹیم کے لوگوں نے بتایاکہ اس واقعہ میں تین لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
آئی جی پنجاب کیپٹن (ریٹائر )عارف نواز خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملتان کے سی پی او عمران محمود کو جائے وقوع پر فورا پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے ۔پولیس نے اس معاملہ میں دومشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے جبکہ ایک ابھی فرار ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading