امتیاز جلیل ایم پی اور ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے مکتوب پیش کیا،
پریس ریلیز۔آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدربیرسٹر اسد الدین اویسی۔ایم پی کے حکم پر عالیجناب سید امتیاز جلیل ایم پی وڈاکٹر عبدالغفار قادری نے ایک پر وقار تقریب میں محسن مراٹھواڑہ مولانامحفوظ الرحمن فاروقی ممبرمسلم پرسنل لاءبورڈ کو مجلس اتحاد المسلمین مہاراشٹر کا جنرل سیکریٹری نامزد کیا۔اس سے پہلے مولانا صاحب مہاراشٹر کور کمیٹی کے معزز ممبر رہ چکے ہیں۔اور سلیکٹ کمیٹی کے بھی ممبر ہے۔
انھوں نے پورے مہاراشٹر کا دورہ کرکے کور کمیٹی کے ممبران کیساتھ پارٹی کو مستحکم و مضبوط بنایا اور کئی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کے حق میں مہم چلا کر انہیں کامیابی دلائی بیرسٹر اسدالدین اویسی نےمرکزی جلسوں اور پربھنی کے اجلاس میں مولانا محفوظ الرحمن فاروقی کی خدمات کی ستائش کی اور تعریفی کلمات کہہ کر حوصلہ افزائی فرمائی۔
بیریسٹر اسد الدین اویسی آپکی تعلیمی ،سماجی وسوشل سرگرمیوں کی وجہ سے بہت اعتماد کرتے ہیں۔ اور اسی کے پیش نظر انھوں نے دوبارہ مہاراشٹر کا جنرل سیکریٹری نامزد کیا ہے۔اس تقریب میں شہر کے معززین و ممبران مجلس بالخصوص تمام کارپوریٹر حضرات موجود تھے شہر صدر سید شارق نقشبندی اور ضلع صدر سمیر ساجد نے مولانا محفوظ الرحمن فاروقی کی گل پوشی کی اور تمام نے مبارکباد پیش کی دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔