ایس ڈی پی آئی لوک سبھا الیکشن میں حصہ لے گی

بنگلورو:سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی نے بنگلورو میں کل ہند مشاعرے کے ذریعہ اپنی انتخابی مہم کا ایک طرح سے آغاز کیا۔ بنگلورو کےمدینہ گراو¿نڈ میں منعقدہ کل ہند مشاعرہ ویسے تو ایس ڈی پی آئی کی بابری مسجد مہم کا حصہ تھا۔ لیکن اس مشاعرے پرلوک سبھا انتخابات کا اثر نمایاں طور پرنظرآیا۔

 

شعرا نے بھی سیاسی حالات پرہی نظردوڑائی تو دوسری جانب ایس ڈی پی آئی نے اعلان کیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری عبدالحنان نے کہاکہ ایس ڈی پی آئی کیرلا میں 10کرناٹک میں چار حلقوں پرامیدوار کھڑے پرغور کررہی ہے۔ کرناٹک کے دکشن کینرا ضلع میں پارٹی نے الیاس محمد ت±مبے کے نام کااعلان بھی کردیا ہے۔عبدالحنان نے کہاکہ سیکیولرووٹوں کی تقسیم، بی جے پی کے جیت کا خوف،اسطرح کی باتیں بتاکر اہم سیکیولرپارٹیاں مسلمانوں کوگمراہ کرتی آرہی ہیں۔ کرناٹک میں مرحوم جعفرشریف کے بعد کوئی بھی مسلم امیدوار لوک سبھا کیلئےمنتخب نہیں ہواہے۔ چند پارلیمانی حلقوں میں انتخاب لڑنے کا ایس ڈی پی آئی کا فیصلہ کانگریس کے مسلم لیڈروں اور ریاست میں کانگریس اورجے ڈی ایس اتحاد کیلئے پریشانی کا سبب بن سکتاہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading