اہم خبر: یو پی میں نہیں رک رہے جرائم، پریاگ راج میں وکیل محمد ادریس کا قتل

پریاگ راج: وکیل محمد ادریس کا گولی مار کر قتل

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے کریلی علاقے میں ایک وکیل کو گولی مارکر قتل کردیا گیا۔
پولس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ علاقے کے غوث نگر باشندہ وکیل محمد ادریس (32) ڈسٹرکٹ کورٹ میں پریکٹس کرتا تھا۔ دیر رات کچھ نامعلوم افراد نے انہیں گولی ماردی اور فرار ہوگئے۔ نازک حالت میں ادریس اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ وہ مستقل طور سے بارا تھانہ علاقے کے سیہنگا گاؤں کے رہنے والے تھے اور غوث نگر منا مسجد کے نزدیک کرائے کے مکان میں رہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس سلسلے میں پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

دہلی میں ہی ہوگا ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی-20 میچ: سورو گنگولی

بی سی سی آئی سربراہ سورو گنگولی نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کر دی کہ دہلی میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی-20 میچ کا انعقاد کرایا جائے گا۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ فی الحال اسٹیڈیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


جموں و کشمیر: ہلاک مزدوروں کا ذکر کرتے ہوئے ممتا نے پھر بنایا پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر ریاست کے مرشد آباد سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کے قتل کا ایشو اٹھایا ہے۔ انھوں نے ان پانچ مزدوروں کے کشمیر واقع کلگام میں قتل پر سوال اٹھاتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ ’’اس وقت پورے جموں و کشمیر کی انتظامیہ مرکزی حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ جب یوروپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ نے کشمیر کا دورہ کیا تو سبھی طرح کے احتیاطی قدم اٹھائے گئے، پھر مزدوروں کا قتل کیسے ہوا؟‘‘


پاکستان: دھماکہ کے بعد کراچی-راولپنڈی تیج گام ایکسپریس میں لگی زبردست آگ، 65 ہلاک 30 سے زائد زخمی

پاکستان مین جمعرات کی صبح کراچی-راولپنڈی تیج گام ایکسپریس ٹرین میں زبردست دھماکہ ہوا جس کے بعد پوری گاڑی میں آگ لگ گئی۔ حادثہ پنجاب علاقہ کے جنوب میں رحیم یار خان کے پاس ہوا۔ ریلوے افسران کے مطابق کھانا پکانے کے لیے استعمال کیے گئے گیس کنستر میں دھماکہ ہوا جس کے بعد تین بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں اب تک 65 لوگوں کی موت کی خبر سامنے آ گئی ہے۔ خبروں کے مطابق 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ملتان کے بی وی ایچ بہاولپور اور پاکستان-اٹالین ماڈرن برن سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ الجزیرہ نیوز کے مطابق اس حادثہ میں اب تک 28 لوگوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی ہیں جب کہ اس نے 40 افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔



اتر پردیش: گائے کو زہر دینے کے الزام میں چچا-بھتیجا کے درمیان لڑائی، چچا کی موت

اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے وندھیاچل علاقہ میں ایک گائے کو مبینہ طور پر زہر دینے کے معاملے میں ایک قتل کی بات سامنے آئی ہے۔ پولس کے مطابق اس معاملہ میں دو فریق کے درمیان ہوئے پرتشدد تصادم میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھتیجے نے چچا پر گائے کو زہر دینے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد دونوں میں کہا سنی ہو گئی تھی۔ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ بھتیجے نے چچا کا قتل کر دیا۔ اس سلسلے میں تین لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ پولس واقعہ کی جانچ کر رہی ہے۔

البغدادی کی ہلاکت کا ویڈیو منظر عام، امریکہ نے کیا جاری

دنیا کے سب سے خونخوار دہشت گرد اور اائی ایس آئی ایس کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کے مارے جانے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ ویڈیو امریکی کمانڈو کے آپریشن کا ہے۔ البغدادی کی ہلاکت کے لیے سیریا میں امریکی فوجیوں نے جو آپریشن چلایا تھا، اسی آپریشن کے کچھ حصے کا ویڈیو امریکہ نے جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں امریکی فوج سیریا کے اڈلب میں البغدادی کے ٹھکانے کی جانب بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading