اہم خبر: کیرالہ میں مظاہرین طلبا کے خلاف پولس کی کارروائی، کئی طلبا حراست میں

کیرالہ: پولس نے اپنے مطالبات کو لے کر مظاہرہ کر رہے طلبا کو حراست میں لیا

ترووننت پورم میں پولس نے کیرالہ اسٹوڈنٹس یونین کے اراکین کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ طلبا 2017 میں 2 نابالغ لڑکیوں کے ساتھ عصمت دری اور قتل کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔


پی ایم سی بینک معاملہ میں آر بی آئی نے اپنا تفصیلی حلف نامہ داخل کیا

پی ایم سی بینک معاملہ میں آر بی آئی نے ایک تفصیلی حلف نامہ داخل کیا اور عرضی دہندگان کو حلف نامہ کاپی بھی فراہم کیا ہے جو گاہکوں کے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدام کے بارے میں ہے۔ سماعت کی آئندہ تاریخ 4 دسمبر 2019 طے کی گئی ہے۔


راجستھان: بلدیاتی انتخاب میں بی جے پی کی حالت خستہ، اب تک 17 پر کانگریس امیدوار فتحیاب

راجستھان میں بلدیاتی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ 49 بلدیہ میں سے اب تک 28 بلدیوں کے نتائج برآمد ہو چکے ہیں۔ جو نتیجہ برآمد ہوا اس کے مطابق بی جے پی کی حالت انتہائی خستہ معلوم ہو رہی ہے۔ 17 سیٹ پر کانگریس امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی ہے جب کہ محض 6 سیٹ بی جے پی کے حصے میں گئے ہیں۔ بقیہ سیٹوں پر دیگر پارٹیوں یا پھر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔

مہاراشٹر ایشو پر آج ہونے والی کانگریس-این سی پی لیڈروں کی میٹنگ ملتوی

مہاراشٹر میں حکومت سازی کو لے کر این سی پی، کانگریس اور شیوسینا کی سرگرمیاں جاری ہیں، لیکن اس درمیان آج این سی پی و کانگریس لیڈروں کی ہونے والی ایک اہم میٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔ این سی پی کے قومی ترجمان نواب ملک نے اس سلسلے میں بتایا کہ آج ہونے والی میٹنگ کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے کیونکہ کانگریس لیڈرا اندرا گاندھی کی سالگرہ پر منعقد ہونے والے پروگرام کو لے کر کافی مصروف ہیں۔


پارلیمنٹ میں اپوزیشن میں بٹھائے جانے سے ناراض شیوسینا نے بی جے پی پر کیا حملہ

پارلیمنٹ میں شیوسینا کے اراکین کو اپوزیشن کی سیٹ مہیا کرائی گئی ہے جس سے شیوسینا کافی ناراض ہے۔ اس نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بغیر کسی سے بات چیت کیے کس طرح شیوسینا کو این ڈی اے سے الگ کر دیا اور اس کے اراکین کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ساتھ بٹھا دیا۔


حیدر آباد: بیٹا نہ پیدا کرنے کی وجہ سے نوجوان نے بیوی کو دیا طلاق، کیس درج

حیدر آباد میں ایک نوجوان نے اپنی بیوی کو صرف اس لیے تین طلاق دے دیا کیونکہ اس نے بیٹے کو جنم نہیں دیا۔ متاثرہ خاتون مہراج بیگم نے اپنے شوہر کے خلاف پولس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس نے میڈیا سے کہا کہ ’’میں امید کرتی ہوں کہ مجھے انصاف ملے گا اور میرے شوہر کو ان کی حرکت کے لیے سزا دی جائے گی۔‘‘ بتایا جاتا ہے کہ مہراج بیگم کو تین طلاق دینے کے بعد اس کے شوہر نے کسی دوسری خاتون سے شادی بھی کر لی۔


اندرا گاندھی کی 102ویں سالگرہ پر سونیا اور منموہن نے پیش کی خراج عقیدت

ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی آج 102ویں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر اندرا گاندھی کو کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سمیت کئی بڑے لیڈروں نے یاد کیا۔ ان لیڈروں نے اندرا گاندھی کی یادگار شکتی استھل پہنچ کر انھیں خراج عقیدت بھی پیش کی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading