ویڈیو: کانپور میں اٹل گھاٹ پر سیڑھی چڑھتے ہوئے گر گئے پی ایم مودی : ویڈیو 👇 👇

کانپور میں اٹل گھاٹ پر سیڑھی چڑھتے ہوئے گر گئے پی ایم مودی

پی ایم نریندر مودی آج دوپہر بعد اتر پردیش میں کانپور واقع اٹل گھاٹ پہنچے تھے جہاں سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے وہ اچانک گر پڑے۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہے ویڈیو میں صاف دیکھنے کو مل رہا ہے کہ وہ اچانک گر پڑے اور انھیں ان کے ساتھ چل رہے سیکورٹی گارڈس نے فوراً اٹھایا۔ اس ویڈیو کی تصدیق ادارہ نہیں کرتا ہے.

اسدالدین اویسی نے بھی شہریت قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں داخل کی عرضی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے شہریت (ترمیمی) قانون کو چیلنج پیش کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے۔ یہ جانکاری وکیل نظام پاشا نے میڈیا کو دی۔ انھوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی نے اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کیا ہے جس میں نو منظور شدہ شہریت قانون کو ہندوستانی آئین کے خلاف بتایا گیا ہے۔

امریکہ اور کناڈا نے اپنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ- شمالی ہندوستان کا دورہ کرنے سے پرہیز کریں

امریکہ اور کناڈا نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شمالی ہندوستان کے سفر سے پرہیز کریں۔ کناڈا کے سفارت خانہ نے ہفتہ کی صبح اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اروناچل پردیش کا سفر کرنے سے عوام بچیں۔ غور طلب ہے کہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں نومنظور شدہ شہریت قانون کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہی امریکہ اور کناڈا نے یہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں