اہم خبر: سماجوادی پارٹی لیڈر اَکھلیش یادو کا ایودھیا میں گولی مار کر قتل

اتر پردیش: سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر اکھلیش یادو کا گولی مار کر قتل

ایودھیا: اترپردیش کے ضلع ایودھیا کے مہاراج گنج علاقے میں ورزش کر کے لوٹ رہے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے نوجوان لیڈر اکھلیش یادو کی پرانی رنجش میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولس ایس آنند نے بتایا کہ ادماپور گاؤں کے نزدیک بوتھ صدر اکھلیش یادو عرف ٹکّو یادو (25) پیر کی دیر شام مایا بازار قصبے سے ورزش کر کے لوٹ رہا تھا۔ کانپور گاؤں کے نزدیک رتن پور باشندہ آدتیہ وغیرہ نے اکھلیش کو گولی مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں پارٹی کارکنوں میں کافی اشتعال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آٹھ۔دس ماہ پہلے دونوں گروپوں کے درمیان بس کو اسٹینڈ پر لگانے کے معاملے میں تنازعہ ہوگیا تھا اور وہ پرانی رنجش آج قتل کی صورت میں باہر آگئی۔ اس سلسلے میں نامزد مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ پولس قتل کے ملزمین کو پوری مستعدی سے تلاش کرر ہی ہے۔

راہل گاندھی نے کانگریس کارکنان سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنے کو کہا

اس وقت ملک کے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورت حال کافی سنگین بنی ہوئی ہے۔ اس مشکل حالات میں کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پارٹی کارکنان سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’آسام، بہار، اتر پردیش، تریپورہ اور میزورم میں سیلاب سے حالات بے قابو ہو گئے ہیں۔ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’میں ان سبھی ریاستوں کے کانگریس کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عام لوگوں کی راحت اور بچاؤ کام میں فوری طور پر سرگرم ہوں۔‘‘


آندھرا پردیش: پانی کو لے کر دو خواتین کے درمیان جھگڑا، ایک کی موت

حیدرآباد: پانی کے مسئلہ پر دو خواتین کے درمیان معمولی سے جھگڑے میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے سریکاکولم ضلع کے سوم پیٹ ٹاون میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پلی ویدھی علاقہ میں سرکاری اسکیم کے تحت روزانہ پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے اور علاقہ کے مکین اپنے اپنے گھڑوں کو قطار میں رکھ پانی حاصل کرتے ہیں۔ پانی حاصل کرنے کے دوران 36 سالہ پدما اور 40 سالہ سندراماں کے درمیان جھگڑا ہوگیااور بات مار پیٹ تک پہنچ گئی۔ اس دوران سندراماں نے پدما پر گھڑے سے سر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پدما وہیں گر گئی۔مقامی افراد نے اسے اسپتال منتقل کیا تب تک پدما مر چکی تھی۔پدما کے شوہر کی شکایت پر پولیس نے سندراماں کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرلیا۔

اتر پردیش: بھوک سے گئوشالہ میں کئی گایوں کی موت

اتر پردیش کے گئو شالاؤں میں گایوں کی موت کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ معاملہ بارہ بنکی واقع صفدر گنج کا ہے جہاں چارہ نہیں ملنے سے کئی گایوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ الزام دیہی لوگوں نے عائد کیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ گاؤں والوں کے الزام میں اگر سچائی ملی تو قصورواروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading