اپنے گھر اور بچوں کی نگرانی عورت کی اولین ذمہ داری” جماعت اسلامی ہندکی مرکزی سیکریٹری عطیہ صدیقہ صاحبہ کااردھاپور میں خطاب

اردھاپور( شیخ زبیر ) جماعت اسلامی ہند کی ملک گیر مہم ” مضبوط خاندان -مضبوط سماج “ کے ضمن میں آج جامعة الصالحات اردھاپور میں ایک جلسہ عام لیا گیا جس میں سیکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی محترمی عطیہ صدیقہ صاحبہ( مرکزی سیکریٹری برائے خواتین جماعت اسلامی ہند) نے خواتین سے خطا ب کیا۔جامعہ کے وسیع و عریض صحن میں ہوئے اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری نے خواتین کو اپنے

گھروں کی حفاظت کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔انہوں نے کہا کے بچے کی اصل تربیت اس کے اپنے گھر میں ہوتی ہے اور اس مدرسہ کی سب سے اہم معلمہ اس کی اپنی ماں ہوتی ہے ۔آج اگر ہم اپنے گھروں کو اور خاندانوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں سب سے پہلے اپنی اس اولین ذمہ داری کو ادا کرنا ہوگا جسے اسلام نے ہمارے اوپر فرض کیا ہے ۔عورت اپنے گھر کی نگران ہے اور اس سے اسکی رعیت کے بارے میں اور اس کی ذمہ داری کے بارے میں سوال کیا

جائے گا ۔ہمارے بچے غیر محسوس طریقے سے ہم سے ہر چیز سیکھتے ہیں اس لیے ہمیں چاہیے کے اپنے ہر سرگرمی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بچے ہم سے اچھا سیکھیں ۔ایک وقت تھا جب گھر کی بڑی بوڑھی خواتین اسی انداز میں گھر کی لڑکیوں کی تربیت کرتی تھی آج ہمارے گھروں میں یہ چیز مفقود ہوتی جارہی ہے ۔
موصوفہ نے خاندان اور آپسی تنازعات کو کونسلنگ اور شرعی پنچایت میں حل کرنے کی مسلمانوں سے

اپیل کی ،یہ بھی کہا کے ہم اس طرح کے کونسلنگ سینٹر کی تعداد کو جو پورے ملک میںکام کر رہے ہیں مزید بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔آپ کے اس اردھاپور شہر میں بھی انشاءاللہ جلد ہی ایک کونسلنگ سینٹر شروع کیا جائے گا۔ماووں کو چاہیے کہ شادی سے پہلے اپنے لڑکیوں کو شادی کے بعد کے مسائل پر اچھی طرح کونسلنگ اور تربیت کرکے پھر اپنی لڑکیوں کی شادی کریں تاکہ شادی کے بعد عام طور سے جو مسائل پید ہوتے ہیں انہیں کم کیا جاسکے ۔

اس جلسہ میں جی آئی کی طالبات نے ایک بہترین نمائش کا بھی اہتمام کیا تھا ۔جس میں جنت دوزخ ،خود کشی کے برھتے رجحان اور جہیز جیسے موضوعات کو بہت خوبصورتی سے نمائش کی شکل میں پیش کیا گیا ۔آخر میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند اردھاپور کی جانب سے لیے گئے ایک کوئز مقابلہ کے انعامات و اسناد محترمہ عطیہ صدیقہ

صاحبہ کے ہاتھوں تقسیم کیے گئے ۔اس کوئز مقابلہ میں جماعت دہم کی طالبہ منزہ صدیقہ بنت مرزا اختر اللہ بیگ نے اول مقام حاصل کیا جبکہ اجمیری بیگم خواجہ خان دوم اور سمیہ تحرین شیخ سعداللہ سوم مقام پر رہی اسی طرح پانچ طالبات کو ترغیبی انعامات دیے گئے جن میں غزالہ بیگم زوجہ پرویز نادر،راہین بیگم فیض اللہ بیگ،ذکریٰ فاطمہ ایوب خان،رقیہ بیگم سمیع اللہ بیگ،الماس بیگم محمد شعیب شامل ہیں ۔ان انعام یافتہ طالبات و خواتین کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔

پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اس مہم کے مقامی کنوینر قاضی متین فاطمہ ،کنونشن کے انچارج شاہین خانم صاحبہ ،جماعت اسلامی ہند کی مقامی ذمہ دار شاہنور بیگم صاحبہ ،مقامی سیکریٹری عرفی صدیقہ صاحبہ ،اور رکن جماعت ماہ متین صاحبہ جی کی صدر عالیہ خانم اور ان کے تمام ممبران اور حلقہ خواتین کی تمام کارکنان نے محنت کی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading