آدھے ہندوستان میں سیلاب کا خطرا، 70 لاکھ لوگ متاثر ، 45 کی ہو چکی ہے موت

بہار اور شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال تشویشانک شکل اختیار کر چکی ہے اوران علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 45 سے زیادہ ہو چکی ہے ۔ تازہ خبروں کے مطابق تقریبا 70 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہیں ۔

بہار کے12 اضلاع سیلاب سے بہت بری طرح متاثر ہیں اور یہاں مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے اور 30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں ۔ مشرقی چمپارن سے ملنے والی خبروں کے مطابق دو الگ الگ واقعات میں پانچ اور بچوں کے ڈوبے جانے کی خبر ہے۔ ادھر نیپال میں ہو رہی زبردست بارش کی وجہ سے علاقہ پر دوہری مار پڑ رہی ہے۔

آسام سے ملنے والی خبروں کے مطابق وہاں پر سیلاب کی وجہ سے ابھی تک 15 افراد ک موت ہو چکی ہے اور وہاں پر 44 لاکھ افراد بری طرح متاثر ہیں ۔ آسام کے 33 میں سے 30 اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثر ہیں ۔ این ڈی آر ایف کی 119 ٹیمیں بچاؤ اور راحت کے کاموں کے لئے بہار اور آسام میں تعینات ہیں اور وہ 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں ۔ ادھر میزورم اور میگھالیہ میں بھی حالات خراب ہیں اور بڑی تعداد میں وہاں کی آبادی سیلاب سے متاثر ہے ۔مہاراشٹر میں بھی ۷۵ گاؤ ں کو سیلاب کے خطرے کی وجہ سے ہائی ایلرٹ پر رکھا گیا ہے ۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading