اورنگ آباد میں کورونا کے 208 نئے معاملوں کی تصدیق

اورنگ آباد،28 جون (یواین آئی)مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اتوار کو کورونا وائرس (کوویڈ 19) سے متاثر 208 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے بعد ضلع میں متاثرین کی کُل تعداد 5000 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ان نئے مریضوں میں سے 115 میونسیپل کارپوریشن سے ہے جبکہ دیگر 93 دیہی علاقوں سے ہیں۔نئے 208 معاملوں میں 112 مرد اور 86 خواتین شامل ہیں۔


اورنگ آباد میں ابھی تک کورونا متاثرین کی کُل تعداد 4,974 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 2,446 لوگ کورونا سے ٹھیک ہوگئے ہیں جبکہ 238 مریضوں کی اس جان لیوا وائرس سے موت ہوگئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading