حج 2021 میں امسال کے منتخبہ عازمین کو بغیر قرعہ حج پر بھیجا جائے

Haj pilgrimisفیڈریشن آف حج پلگرمس سوشل ورکرس مہاراشٹرا کا حکومت سے مطالبہ

ممبئی:کرونا وباءکیوجہ سے سعودی حکومت نے اس سال محدود حج کا علان کیا ہے جسکی وجہ سےدنیا کے لاکھوں بندگان توحید فریضہ حج سے محروم ہوگئے ونہی ہندوستانی عازمین بھی مایوسی کے شکار ہوئے کیونکہ ہمارے یہاں آبادی کے لحاظ سے کوٹہ سے ذیادہ درخواستیں آتی ہے اس وجہ قراءکیا جاتا ہے اور کئی سال کے بعد نمبر لگتا ہے اس سال جو عازمین حج منتخب ہوئے وہ حکومت کے فیصلہ کی وجہ سےحج پر نہیں جاسکتے اور حکومت نے بھی ان عازمین کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جس کی وجہ حاجیوں میں ناراضگی ہے۔

فیڈریشن آف حج پلگرمس سوشل ورکرس مہاراشٹرا نے مائنارٹی وزیر جناب مختار عباس نقوی صاحب سے بذریعہ خط مطالبہ کیا ہے کہ 2020 کے منتخبہ عازمین کو 2021 کے حج کے لئے بنا قراءمنتخب قرار دیا جائے۔ دوسرے ممالک بھی اس طرح کا اعلان کرچکے ہیں۔ اسی طرح فیڈریشن نے مہاراشٹرا اور دوسرے اسٹیٹ کے حج کی خدمات سے وابستہ زمعداران کے ذریعہ سے تمام عَازمین حج سے بھی پرائمنسٹر آف انڈیا، وزارت اقلیتی عمور، حج کمیٹی کولیٹر بھیجنے کی گزارش کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading