ناندیڑکورونابریکینگ نیوز:آج28 جون کو 2نئے مریضوں کااضافہ، 4مریض صحت یاب

ناندیڑ:28جون( ورق تازہنیوز): آج بروزاتوار28 جون کو ناندیڑ میں کورونا سے متاثرہ 2نئے مریض پائے گئے،جن میں ایک مریض کا تعلق ناندیڑ اور دوسرے کا لوہا سے ہے۔جبکہ آج 4مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں جنہیں دواخانہ سے گھرروانہ کردیاگیا۔اتوار کی شام 5بجے محکمہ صحت کی جانب اطلاع دی گئی کہ اتوار کو ناندیڑ میں 2 نئے کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں۔

ان میں ایک55سالہ مریض کا تعلق شہر کے امبیڈکر نگر سے جبکہ دوسرے 30سالہ مرد مریض کا تعلقہ لوہا سے ہے۔ اس طرح اب ناندیڑ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 367 ہوگئی ہے۔ اتوار کو پنجاب بھون کووڈ کیئر سینٹر کے 4 مریض صحت یاب ہونے پر انہیں دواخانہ سے چھٹی دیدی گئی ہے۔ اس طرح کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 279 ہوگئی ہے۔ اب ناندیڑ ضلع کے مختلف کووڈ کیئر سینٹرز میں 72 مریض صحت یاب ہیں۔ وہیں اب تک 16?مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے۔ اتوار کو 74افراد کے سوائب کے نمونے جانچ کیلئے لیبارٹری روانہ کیے گئے ہیں۔ امکان ہے کہ پیر کی شام تک ان کی رپورٹس آئے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading