اورنگ آباد: مراٹھواڑہ کی معروف شخصیت الحاج یونس موتی والا کاانتقال

moti walaاورنگ آباد:7۔اگست۔ (ورق تازہ نیوز) مراٹھواڑہ کی معروف شخصیت الحاج یونس موتی والا کا آج 7اگست بروز جمعہ سہ پہر 4;15بجے شہر کے ایک خانگی اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔76سالہ موتی والا کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاءشہر کی ہری مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت قادر اولیاءؒ کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔

مرحوم کے پسماندگان میں ایک لڑکا اشرف موتی والا اور پانچ لڑکیاں ہیں۔ یونس موتی والا کی ادارت میں اورنگ آباد سے ایک اردو روزنامہ ”رہبر“ کئی سالوں تک شاےع ہوتارہا ہے ۔ وہ جمعیتہ علماءمراٹھواڑہ کے اہم عہدوں پرفائز رہے ۔ وہ ایک ہمدرد ملت اسلامیہ ‘ملنسار ‘ کمم گفتار ‘صوم وصلوة کے پابندشخص تھے۔خدا اُن کی مغفرت کرے ۔انھین جنت الفردوس میں جگہ دے۔ لواحقین کو صبرجمیل عطاءکرے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading