
پٹنہ۔:سوشانت سنگھ راجپوت موت معاملہ میں جانچ کے لیے ممبئی گئے بہار آئی پی ایس افسر ونئے تیواری کو بی ایم سی نے کوارنٹائن کر دیا تھا جنھیں اب کوارنٹائن سے آزادی مل گئی ہے۔ انھوں نے بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ”میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کوارنٹائن کیا گیا تھا، لیکن ہاں یہ ضرور ہے کہ تحقیقات کو کوارنٹائن کیا گیا تھا۔ بہار پولس جانچ کر رہی تھی (سوشانت سنگھ راجپوت موت معاملہ میں) اس میں رخنہ اندازی ہوئی۔“