ناندیڑ:7۔اگست۔ (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا انفکشن کے متاثرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ضلع میں آج 7 اگست کو موصولہ سواب نمونوں کی رپورٹ کے مطابق 182 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور پانچ اموات ہوئی ہیں۔
اب ناندیڑضلع میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3042 ہوگئی ہے ۔اور مہلوکین کی تعداد 114 تک پہنچ گئی ہے ۔
یہ سبھی اموات کل رات ہوئی ہیں۔ جس میں تامسہ حدگاوں کا75سالہ شخص‘ بھاوسارچوک ناندیڑ کا60سالہ شخص‘قاضی محلہ قندہار کی 42سالہ خاتون ۔ مومن گلی مکھیڑ کا86 سالہ شخص اورایس وی ایم کالونی کی 52سالہ خاتون ہے۔ ناندیڑضلع بھر میں کورونا سے متاثر مریضوں میں 85افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
اس کے علاوہ آج سب سے زیادہ تعداد میں مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کیاگیا ہے ۔ آج108 مریضوں کوچھٹی دی گئی ہے اس طرح اب تک 1323مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
ناندیڑشہری حدود میں آج بھی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں 19 اور اینٹی جن کٹ ٹیسٹ میں 38 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ جبکہ دیگر تعلقہ جات کی تفصیلات حسب ذیل ہے۔
