اورنگ آباد: سہکار نگر میں دلخراش حادثہ ہائی ٹینشن تار سے شاک لگنے کے سبب ایک کی موت ایک زخمی

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): سہکار نگر میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔ہائی ٹینشن تار سے شاک لگنے کے سبب ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ جبکہ ان کی بہو کا ہاتھ شدید طور پر جھلس گیا سہکار نگر میں نیو انڈیا انشورنس کمپنی کے ریٹائر ڈیولپمنٹ آفیسر جئے راج انا صاحب پاتھریکر اپنے بیٹے ابھیجیت پاتھریکر او ربہو کومل پاتھریکر کے ساتھ رہتے ہیں۔ کومل پاتھریکر پیر کی صبح رہائش گاہ کی پہلی منزل پر رکھے ہوئے گملوں میں موجود پودوں کو پانی دے رہی تھی الیکٹرکٹ موٹر آن تھی او رکومل پاتھریکر کے ہاتھ میں پائپ تھا اس دوران چند ہی فٹ سے گزرنے والے بجلی کمپنی کے ہائی ٹینشن تار سے پانی میں کرنٹ اتر گیا اور بجلی کا جھٹکا لگنے کی وجہ سے کومل پاتھریکر کی چیخیں نکل گئیں۔ جئے راتج پاتھریکر اپنی بہو کی مدد کےلئے دوڑے اور انھوں نے اس کے ہاتھ سے پائپ کھینچ لیا لیکن جوں ہی پائپ ان کے ہاتھ میں آیا ان کے جسم میں کرنٹ اتر گیا اور وہ بے ہوش ہوگئے ان کی بہو کی چیخیں سن کر ان کے پڑوسی پروفیسر الہاس شیورکر مدد کے لئے دوڑپڑے جس کے بعد جئے راج پاتھریکر او رکومل پاتھریکر کو ایک خانگی اسپتال پہنچایاگیا لیکن ڈاکٹر جئے راج پاتھریکر کی موت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔

کومل پاتھریکر کا ہاتھ شدید طور پر جھلس گیا ہے لہذا ان کا علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ جئے راج پاتھریکر کانگریس پارٹی کے سابق کارپوریٹر دتا بھائو پاتھریکر کے چھوٹے بھائی تھے۔ ایسے بہت سے مکانات ہیں جن کے قریب سے بجلی کے تار گزرتے ہیں لہذا شہریان بجلی کے تاروں کے قریب کوئی بھی کام کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیا کریں تاکہ وہ حادثات سے بچ سکیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading