انتظامیہ سے فوراً اس جانب توجہ دینے کا مطالبہ
اورنگ آباد:(جمیل شیخ):دسویں وبارہویں کے امتحانات اور الیکشن لگ بھگ ساتھ ساتھ ہونے کی وجہ سے اساتذہ شدید پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور وہ متعلقہ انتظامیہ سے توجہ دینے کا مطالبہ کررہے ہیںاورنگ آباد حلقہ میں لوک سبھا چنائو کے لئے رائے دہی ۳۲ اپریل کو ہے اور اطلاع ہے کہ الیکشن ڈپارٹمنٹ نے ۰۹ فیصد اساتذہ اور غیر تدریسی ملازمین کو الیکشن ڈیوٹی پر لگایا ہے جن کی تربیت کے لئے ایک ۳ روزہ ورکشاپ سڈکو میں واقع سنت تکارام ناٹیہ گرہ میں رکھاگیا لیکن وہاں اساتذہ کو یہ کہتے سنا گیا ہے کہ بارہویں جماعت کے پرچے ۰۲ مارچ اور دسویں جماعت کے پرچے ۲۲ مارچ تک ہیں جس کی وجہ سے وہ مصروف ہیں او رپھر انھیں ۳ دنوں تک الیکشن ڈیوٹی کی تربیت حاصل کرنے کے لئے بھی آنا ہے۔ اساتذہ اور اور غیر تدریسی ملازمین کا متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے سوال ہے کہ آخر دونوں کام ایکساتھ کیسے ہوپائیں گے؟ لہذا انتظامیہ اس مسئلے پر توجہ دی۔