ضابطہ اخلاق نافذ ہوتے ہی سرکاری دفاتر میں سختی سے عمل آوری شروع

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): لوک سبھا چنائو کے لئے ضابطہ اخلاق نافذ ہوتے ہی اس پر سختی سے عمل آوری شروع کردی گئی ہے۔ آج میونسپل کارپوریشن دفتر میں انتظامیہ نے عہدیداران کی ٹیم پلیٹوں کو ڈھک دیاگیا ہے۔

واضح ہو کہ ستراویں لوک سبھا کے لئے چیف الیکشن کمیشن نے گذشتہ روز چناوی پروگرام ظاہر کردیا گیا اس اعلان کے ساتھ ملک میں ضابط اخلاق نافذ ہوچکا ہے اس نفاذ کے فوراً بعد میونسپل کارپوریشن انتطامیہ حرکت میں آگیا اور عوامی نمائندوں کی گاڑیاں تحویل میں لے لی وہ عوامی نمائندے جنہوں نے کارپوریشن سے گاڑی نہیں لی اور اپنی گاڑی استعمال کرتے ہیں انہوں نے اپنے طور پر گاڑیوں پر لگے بورڈ چھپادئے ہیں یا نکال دئے ہیں۔ اسی طرح شہر میں مختلف سیاسی پارٹیوں سیاسی قائدین کے شہر میں لگے ہورڈنگس اور پوسٹر ہٹادئے گئے ہیں یہ کاروائی دیر رات تک جاری رہی آج میونسپل کارپوریشن دفترمیں کاروائی کرتے ہوئے عوامی نمائندوں کے دفاتر پر لگے نیم پلیٹ پر کاغذ چسپاں کرکے چھپادئے گئے ہیں

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading