اورنگ آباد: امتحانی مراکز پر سخت بندوبست کے دوران بارہویں کے امتحانات کا آغاز

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): اورنگ آباد ڈویژن کے ۸۸۳ مراکز پر بارہویں جماعت کا سالانہ تحریری امتحان آج سے شروع ہوا جہاں پولس کا کڑا بندوبست رہا۔

سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے تحت ۲۱ ویں جماعت کا سالانہ تحریری امتحان آج سے شروع ہوا جس کے لئے اورنگ آباد ڈویژن میں ۸۸۳ سینٹرس بنائے گئے ہیں جہاں ایک لاکھ ۸۶ ہزار سے زائدطلباء امتحان دے رہے ہیں۔ ان میں سے ۵۹ امتحانی مراکز ضلع اورنگ آباد میں بنائے گئے ہیں جہاں ۹۳ ہزار ۶۳۲ طلبہ نے آج انگریزی کا پرچہ دیا جبکہ جالنہ ضلع میں ۷۳ امتحانی مراکز پر ۹۲ ہزار ۶۸۳ طلبہ پربھنی ضلع میں ۴۹ سینٹرس پر ۴۲ ہزار ۴۵۱ طلبہ اور ہنگولی ضلع میں ۳۵ مراکز پر ۳۱ ہزار ۴۸۲ طلبہ نے خوشگوار ماحول میں امتحان دیا۔

طلبہ کو نقل سے باز رکھنے کے لئے متعلقہ سینٹرس پر ملازمین متعین کئے گئے تھے اور فلائنگ اسکواڈ بھی کام دیکھ رہے تھے۔ اس کے علاوہ محصول کے عملے نے بھی امتحانی مراکز پر نظر رکھی۔ امتحان کے دوران سبھی مراکز پر پولس کا کڑا بندوبست تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading