نئی دہلی ۔ 22؍ فروری 2019 (پریس ریلیز)جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی طبیعت کے ناساز ہونے کی خبر جب سے آئی ہے تب سے ہی پورے ملک میں عامتہ المسلمین کے درمیان تشویش و بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے اور ہرچہار سو ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں ہورہی ہیں۔

ان کی عیادت کے لئے ملی وسیاسی رہنماؤں کے آنے کا سلسلہ بھی دراز ہے ، گزشتہ روز آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے خزانچی احمد پٹیل نے میٹروہسپتال پہنچکر مولانا سید ارشد مدنی کی عیادت کر ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور ان کے ڈاکٹروں کی ٹیم سے ملکر مولانا موصوف کی صحت کے سلسلے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرنے بعد یہ امید ظاہر کی کہ حضرت والا بہت جلد صحتیاب ہوجائیں گے ۔
مرزا جاوید علی کے ہمراہ میٹرو ہسپتال آئے احمد پٹیل نے اپنی پارٹی کے تمام ارکان خاص کراپنے متعلقین سے مولانا کی صحتیابی کے لئے دعاکرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کی شخصیت ہمارے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ،دینی وملی خدمات کے علاوہ اس وقت وہ ملک میں سماجی انصاف کے سب سے بڑے علمبردار ہیں۔